• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے لیے حکام کا یورپ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

شائع August 29, 2022
یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی  نے پی آئی اے کے اجازت نامے کو 2020 میں معطل کیاتھا—فائل فوٹو:اے پی پی
یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے اجازت نامے کو 2020 میں معطل کیاتھا—فائل فوٹو:اے پی پی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی یورپ اور امریکا سے پروازوں کی بحالی کے لیے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی تین ٹیمیں 11 ستمبر سے 13 ستمبر تک برسلز کا دورہ کریں گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوابازی سعد رفیق کو پی آئی اے کی انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ اور ڈپٹی ڈائریکٹر نادر شفیع ڈار پہلی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی ممالک کیلئے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی

یاد رہے کہ یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے یورپی ممالک کے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 2020 میں معطل کردیا گیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور وزارت ہوا بازی کے حکام پر مشتمل ایک اور ٹیم ستمبر کے اوائل میں امریکا روانہ ہوگی جہاں وہ ایوی ایشن سیکیورٹی ،سیفٹی اور آپریشنل امور پر بات چیت کریں گے، اس کے علاوہ تیسری ٹیم لندن کے ہتھرو ائیرپورٹ سے برطانیہ روانہ ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024