• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایشیا کپ: بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ کورونا سے صحت یاب، ٹیم کا چارج سنبھال لیا

شائع August 28, 2022
راہول ڈریوڈ کا یو اے ای روانگی کے وقت کوورنا ٹیسٹ مثبت آیا تھا — فوٹو: اے ایف پی
راہول ڈریوڈ کا یو اے ای روانگی کے وقت کوورنا ٹیسٹ مثبت آیا تھا — فوٹو: اے ایف پی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے کووڈ-19 سے صحت یاب ہونے کے بعد ایشیا کپ کی مہم کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ٹیم کا چارج سنبھال لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز کا یو اے ای میں 6 ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے روانگی کے وقت کوورنا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے وی وی ایکس لکشمن کو راہول ڈریوڈ کی غیر موجودگی میں اسسٹنٹ کوچ بنایا تھا، وہ بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹنس مسائل کے باوجود بابر اعظم، بھارت کے خلاف جیت کے لیے پراعتماد

بی سی سی آئی نے بیان میں بتایا کہ راہول ڈریوڈ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور انہوں نے دبئی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا جبکہ وی وی ایکس لکشمن واپس بنگلور چلے گئے ہیں۔

بھارت ایشیا کپ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے اتوار کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ کرکٹ معطل ہے لیکن یہ ممالک کثیرالملکی ٹورنامنٹ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہیں۔

ایشیا کپ کا افتتاحی میچ گزشتہ روز سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوا تھا، اس کے ایک دن بعد آج بھارت اور پاکستان ٹورنامنٹ کے بڑے میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: شکست سے سبق سیکھا ہے لیکن پاکستان کے خلاف کھیلنا چیلنج ہوگا، روہت شرما

پاکستان نے گزشتہ برس دبئی میں ٹی20 ولڈ کپ کے میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024