• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وفاقی وزیر رانا تنویر الیکشن کمیشن طلب

شائع August 28, 2022
نوٹس میں کہا گیا کہ رانا تنویر کو اپنا تحریری بیان 30 اگست کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے سامنے جمع کرانا ہوگا— فائل فوٹو: ڈان
نوٹس میں کہا گیا کہ رانا تنویر کو اپنا تحریری بیان 30 اگست کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے سامنے جمع کرانا ہوگا— فائل فوٹو: ڈان

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے شیخوپورہ میں ضمنی انتخاب کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو 30 اگست کو طلب کر لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے حلقہ پی پی 139 (شیخوپورہ-5) کے دورے کے بارے میں تصویری شواہد کے ساتھ شکایات موصول ہوئی ہیں جہاں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔

رانا تنویر حسین کو الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا کہ ’آپ کو اپنا تحریری بیان ذاتی طور پر یا مجاز نمائندے کے ذریعے 30 اگست کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے سامنے جمع کرانا ہوگا تاکہ یہ وضاحت کی جاسکے کہ قانون کے تحت آپ کا کیس کیوں نہ چلایا جائے‘۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے رانا تنویر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق صدر، وزیراعظم، چیئرمین/ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، کسی اسمبلی کے اسپیکر/ڈپٹی اسپیکر، وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، صوبائی وزرا اور مشیروں سمیت پبلک آفس ہولڈرز، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ، میئر/چیئرمین/ناظم، اور ان کے نائبین ضمنی انتخابات کی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے این اے 108 (فیصل آباد) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عابد شیر علی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ عابد شیر علی وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کے خاتمے کے بارے میں حلقے کی مساجد میں اعلانات کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024