• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شکست سے سبق سیکھا ہے لیکن پاکستان کے خلاف کھیلنا چیلنج ہوگا، روہت شرما

شائع August 28, 2022
روہت شرما نے کہا کہ اکتوبر میں جو کچھ ہوا اس کے بارے میں ہم زیادہ نہیں سوچیں گے — فوٹو: بی سی سی آئی/ٹوئٹر
روہت شرما نے کہا کہ اکتوبر میں جو کچھ ہوا اس کے بارے میں ہم زیادہ نہیں سوچیں گے — فوٹو: بی سی سی آئی/ٹوئٹر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف اپنی پچھلی شکست سے سبق سیکھا ہے لیکن ایشیا کپ میں روایتی حریف کا سامنا کرنا ایک چیلنج ہوگا۔

دونوں ٹیمیں ایشیا کپ میں آج شام 7 بجے اپنی مہم کا آغاز دبئی میں کریں گی جہاں بھارت کو گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

روہت شرما نے کہا کہ ’یہ ایک نیا ٹورنامنٹ ہے، ایک نئی شروعات ہے، ماضی میں جو کچھ ہوا اس کے بارے میں سوچنا نہیں ہے اور اس طرح ٹیم آگے بڑھتی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ بھارت کو پاکستان سے شکست

انہوں نے کہا کہ ’بلاشبہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ایک چیلنج ہوگا لیکن ہمارے لیے اہم یہ ہے کہ ہم بطور گروپ کیا سوچ رہے ہیں اور ہم اس ٹورنامنٹ سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں‘۔

گزشتہ سال پاکستان نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پہلی فتح حاصل کی تھی لیکن روہت شرما کا کہنا ہے کہ اب انہوں نے اس شکست کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم اپنے ناکامیوں کے بارے میں ضرور بات کرتے ہیں کیونکہ اسی طرح ہم بطور ٹیم بہتر ہوسکتے ہیں، اس شکست نے اس وقت ہمیں نقصان پہنچایا لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس کھیل کو کھیلے ہوئے اب کافی وقت گزر چکا ہے‘۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ورلڈ کپ مقابلہ ٹی20 کا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا میچ قرار

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں، فی الحال ہمارے لیے ایک نئی شروعات ہے اور ظاہر ہے ٹیم ابھی بہت سے ٹی 20 میچز کھیل کر آئی ہے، اکتوبر میں جو کچھ ہوا اس کے بارے میں ہم زیادہ نہیں سوچیں گے، یہ بہت عرصے پہلے کی بات ہے‘۔

دبئی میں ان کی اپنے پاکستانی مداحوں سے ملاقات اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان گرمجوشی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ ’یہ آپ کے لیے غیر معمولی ہو سکتا ہے لیکن ہمارے لیے نہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم ایسا کئی برسوں سے دیکھ رہے ہیں اور جب بھی ہم گراؤنڈ میں جاتے ہیں تو کرکٹ شائقین کھیل دیکھنے اور کھلاڑیوں سے ملنے آتے ہیں، ہم میں سے بہت سے لوگوں نے اس کا تجربہ کیا ہے، یہ عام بات ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میدان میں مقابلے کے حوالے سے دونوں اچھی ٹیمیں ہیں اور جب بھی وہ ایک دوسرے کا سامنا کریں گی تو اچھے معیار کا کھیل پیش کریں گی، لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ دونوں ٹیموں کے لیے صرف ایک میچ ہے جسے وہ جیتنے کی کوشش کریں گی‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024