• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہلال احمر قطر کا سیلاب متاثرین کے لیے ایک لاکھ ڈالر مختص کرنے کا اعلان

شائع August 28, 2022
حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے 3 کروڑ 30 سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے 3 کروڑ 30 سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں ہلاکت خیز سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے دوران متاثرہ افراد کی امداد کے لیے قطر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (کیو آر سی ایس) نے اپنے ڈیزاسٹر انفارمیشن مینجمنٹ سینٹر کو فعال کرتے ہوئے متاثرین کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے ایک لاکھ ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب، وزیراعظم شہباز شریف کو ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور ایران کے صدور کی جانب فون کالز موصول ہوئیں، ٹیلی فونک رابطے کے دوران ان رہنماؤں نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔

پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے ساتھ مل کر انسانی صورتحال سے باخبر رہنے اور بروقت تازہ ترین معلومات سے باخبر رہنے کے لیے کیو آر سی ایس نے اپنا ڈیزاسٹر انفارمیشن مینجمنٹ سینٹر کو فعال کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی نژاد پاکستانیوں کا پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر سیلاب کی متاثرین کی مدد پر زور

قطر ہلال احمرسوسائٹی نے اپنے ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے ایک لاکھ ڈالرز مختص کیے ہیں تاکہ سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے، ان پر بیتنے والی تباہی کے ہولناک اثرات کو کم کر کے ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

قطر ہلال احمر سوسائٹی کے ہنگامی انسانی امداد کے منصوبے میں سندھ میں سیلاب سے متاثرہ 200 خاندانوں کے لیے ہنگامی پناہ گاہوں کے لیے خیمے، حفظان صحت کی کٹس اور ایک ہزار کمبل فراہم کرنا شامل ہے۔

دنیا یواین فلیش اپیل پر فراخ دلی سے عطیات دے گی، بلاول بھٹو

اس کے علاوہ، ڈان اخبار کی ایک اور رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ترک ہم منصب سے فون پر بات چیت میں امید ظاہر کی کہ دنیا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان کی یو این فلیش اپیل کے جواب میں فراخ دلی کے ساتھ عطیات دے گی۔

اقوام متحدہ 30 اگست کو غیر معمولی مون سون بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے متاثر ہونے والے ملک کے لاکھوں لوگوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی فلیش اپیل لانچ کرے گی۔

مزید پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہم پر فرض ہے، 9999 پر میسیج کرکے 10 روپے عطیہ دیں، وزیر خزانہ

ترکیہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں، بلاول بھٹو زرداری نے ترکیہ کی امداد کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ہم منصب کو بتایا کہ انفراسٹرکچر کو ہونے والا شدید نقصان لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور امداد کی موثر ترسیل میں بڑی رکاوٹ ہے۔

اس کے علاوہ بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے میں حالات میں جب کہ حکومت کی ترجیح قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو امداد کی فراہمی ہے، پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان ایسے اہم وقت میں سیاسی جلسے کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا سندھ حکومت کو 15 ارب روپے گرانٹ دینے کا اعلان

پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے 3 کروڑ 30 سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 300 سے زائد بچوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کی کوئی حکومت بھی اس پیمانے کی بڑی تباہی کا مقابلہ نہیں کر سکتی، انہوں نے کہا اگرچہ جون کے آخر میں سیلاب شروع ہوئے اب تقریباً 2ماہ گزر چکے ہیں لیکن ملک اب تک ریسکیو اور ریلیف کے مرحلے میں ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ بارشوں کی وجہ سے ہونے والی اس شدت کی تباہی کے باوجود سیاست ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ان حالات میں بھی اپوزیشن سیاست جاری رکھ سکتی ہے لیکن ہماری ترجیح عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024