• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سندھ میں سیلاب سے تباہ کن صورتحال، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کراچی پہنچ گئے

شائع August 27, 2022
سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،آئی ایس پی آر— فائل فوٹو: رائٹرز
سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،آئی ایس پی آر— فائل فوٹو: رائٹرز

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گئے، عسکری حکام کی جانب سے سندھ اور بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف سندھ اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشنز میں مصروف جوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں سیلاب نے تباہی مچادی

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیڈکوارٹر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ راولپنڈی میں آرمی فلڈ ریلیف سینٹر قائم کیا گیا ہے تاکہ ملک بھر ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مل کر میں سیلاب سے بچاؤ کی کوششوں کی نگرانی کی جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں آرمی فلڈ ریلیف سینٹر قائم کر دیا گیا، سینٹر کا مقصد ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ قومی فلڈ ریلیف اقدامات کے حوالے سے رابطہ سازی کا عمل قائم رکھنا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج کے دستے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں، متاثرین کو پناہ گاہیں، خوراک اور طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں : این ڈی اے ایم کو سندھ، خیبرپختونخوا میں سیلاب سے حالیہ تباہی کا تخمینہ لگانے کی ہدایت

آئی ایس پی آر کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

سندھ کی اضلاع نگرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، سانگھڑ، جامشورو، میرپورخاص اور دادو میں سیلاب متاثرین کو راشن اور امدادی اشیاء فراہم کرنے کے لیے فارورڈ بیسز بھی کام کر رہے ہیں۔

ٹنڈو الہ یار اور مٹیاری میں 3 اضافی بستیاں اور میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں، میڈیکل ٹیمیں صوبے کے دور دراز علاقوں میں طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوٹ ڈی جی میں فوجی جوان راشن کی تقسیم اور سیلابی پانی نکالنے کا کام کر رہے ہیں جبکہ خیرپور سے آبادی کا انخلا کر کے راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ نوشہرو فیروز، دادو، قمبر شہدادکوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں پاک فوج کے جوان سیلاب کا پانی نکالنے کا کام کر رہے ہیں اور راشن بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024