• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ٹینس: جوکووچ کورونا ویکسین کے باعث ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

شائع August 26, 2022
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹاراور21 گرینڈ سلیم کے فاتح نوواک جوکووچ کورونا ویکسینیشن نہ کروانے کی وجہ سے رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ عالمی نمبر6 نوواک جوکووچ کورونا ویکسینیشن نہ ہونے کی وجہ سے اس سے قبل بھی کئی عالمی ایونٹس سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: جوکووچ اور اینڈی مرے، ومبلڈن سنگلز فائنل میں آمنے سامنے

رواں سال کا چوتھا گرینڈ سلیم یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اگلے ہفتے پیر کو امریکا میں شروع ہو رہا ہے۔

سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین نہ کروانے کے باعث رواں سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے بھی باہر رہے تھے اوراس وقت نوواک جوکووچ کو آسٹریلیا پہنچنے کے فوراً بعد ملک بدر کر دیا گیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں نوواک جوکووچ نے کہا کہ میں ویکسینیشن کروانے کا ارادہ نہیں رکھتا اور بہت افسوس کی بات ہے کہ میں اس بار یوایس اوپن کے لیے نیویارک کا سفر نہیں کر پاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: جوکووچ نے بورس بیکر کی بطور ہیڈ کوچ خدمات حاصل کر لیں

انہوں نے کہا کہ میں یوایس اوپن ٹینس میں شرکت کرنے والے اپنے تمام ساتھی کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں اور میں دوبارہ یوایس اوپن میں کھیلنے کا منتظر رہوں گا۔

ٹینس اسٹار نے اپنے مداحوں سے کہا کہ جلد ہی میں ٹینس میں پھر نظر آؤں گا۔

خیال رہے کہ نوواک جوکووچ نے رواں سال جولائی میں انگلینڈ میں منعقدہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد اب تک کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلا، ان کی میگا ایونٹ سے دستبرداری کے بعد ان کو یوایس اوپن کے ڈراز کی فہرست میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:جوکووچ کی کامیابیوں کا سفر جاری

نوواک جوکووچ کی دستبرداری پر یو ایس اوپن منتظمین کی جانب سے تاحال باقاعدہ طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ رواں سال کا چوتھا اور آخری گرینڈ سلیم یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 29 اگست سے 11 ستمبر تک امریکا میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024