• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شیاؤمی نے چارجر کے بغیر ’ریڈمی نوٹ 11 ایس ای‘ پیش کردیا

شائع August 26, 2022
فی الحال موبائل کو صرف بھارت میں متعارف کرایا گیا ہے—فوٹو: شیاؤمی
فی الحال موبائل کو صرف بھارت میں متعارف کرایا گیا ہے—فوٹو: شیاؤمی

چینی موبائل کمپنی ‘شیاؤمی‘ نے چارجر کے بغیر ’ریڈمی‘ کا پہلا بجٹ فون پیش کردیا، جسے جلد ہی دنیا کے دیگر ممالک میں بھی فروخت کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

’شیاؤمی‘ نے چند دن قبل ہی عندیہ دیا تھا کہ وہ اب اپنے برانڈ ’ریڈمی‘ کے بغض فونز کو چارجر کے بغیر ہی متعارف کرائے گی اور اب اس نے ’ریڈمی نوٹ 11 ایس ای‘ کو بغیر چارجر پیش کردیا۔

’ریڈمی نوٹ 11 ایس ای‘ کو 43۔6 انچ اسکرین اور میڈیا ٹیک ہولیو 95 چپ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، اس میں اینڈرائڈ 12 کا آپریٹنگ سسٹم کو ایم آئی یو آئی 12 کی سپورٹ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون کو 6 جی بی ریم اور 64 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں پانچ ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’شیاؤمی‘ کا ’ریڈمی‘ فونز بھی چارجر کے بغیر دینے کا اعلان

فون کو 33 واٹ چارجنگ سپورٹ اور سائیڈ میں فنگر پرنٹ سینسر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، تاہم اس کے ساتھ چارجر نہیں دیا گیا۔

فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا ہے، جن میں دو میگا پکسل کا ڈیپتھ سینسر بھی دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا اپگریڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کو ابتدائی طور پر صرف بھارت میں متعارف کرایا گیا ہے، تاہم اسے جلد ہی پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا اور اس کی قیمت پاکستانی 42 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024