• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اقرار الحسن سے شادی ایک دہائی قبل ہوئی تھی، فرح اقرار

شائع August 26, 2022

سابق نیوز اینکر اور میزبان فرح اقرار نے پہلی بار ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اینکر اقرار الحسن سے چند سال قبل نہیں بلکہ پوری ایک دہائی قبل شادی کی تھی۔

دونوں نے اگرچہ چند سال قبل ہی شادی سے متعلق بات کرنا شروع کی تھی مگر اب پہلی بار فرح اقرار نے اس حوالے سے بتایا کہ ان کی شادی لوگوں کی جانب سے کیے گئے دعووں سے کئی سال پہلے ہوچکی تھی۔

‘نیو نیوز’ کو دیے گئے انٹرویو میں فرح اقرار نے شوہر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاکر عائشہ کے معاملے پر اقرار الحسن سے آغاز میں غلطی ہوئی اور اس وقت تک مذکورہ معاملے کی مکمل معلومات سامنے نہیں آئی تھی مگر بعد میں تفتیش ہونے پر انہوں نے اپنی غلطی کو سدھارا اور کئی وضاحتی ویڈیوز بھی جاری کیں۔

ان کے مطابق ان کے شوہر سے متعلق سوشل میڈیا اور خاص طور پر یوٹیوب پر پھیلائی جانے والی زیادہ تر باتیں بے بنیاد ہوتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ یوٹیوب سے اتنے پیسے نہیں کماتے، جتنا لوگ سوچتے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ 10 لاکھ بار ویڈیوز کو دیکھنے کے بعد انہیں 400 ڈالر تک کی رقم ملتی ہے۔

انہوں نے انٹرویو میں اپنی ازدواجی زندگی پر بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان کے تاحال کوئی اپنے بچےنہیں، تاہم شوہر کی دوسری بیوی کے بچے بھی ان کے ہی بچے ہیں۔

فرح اقرار کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے بچوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتی ہیں تو لوگ انہیں ان کے اپنے بچے قرار دیتے ہیں، جس پر انہوں نے متعدد ویڈیوز بھی بنائی تھیں۔

اقرار الحسن سے شادی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے درمیان شادی سے پہلے کوئی تعلقات نہیں تھے۔

فرح اقرار کے مطابق اقرار الحسن نے ان کے گھر رشتہ بھیجا، جس پر والدین نے رضامندی ظاہر کی تو انہوں نے بھی اینکر میں دلچسپی لینا شروع کی اور پھر دونوں کے درمیان محبت ہوئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور اب ان کی شادی کو ایک دہائی ہو چکی، اس لیے لوگ ان سے متعلق افواہیں پھیلانا بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کی دوسری اہلیہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور گھر میں سب مل کر رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024