• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کیلئے 30لاکھ ڈالر امدادکا اعلان کردیا

شائع August 26, 2022
ہنگامی صورتحال ہوں یا موسمی آفات،چین پاکستان کےہرمعاشی بحران میں ساتھ کھڑا ہے،احسن اقبال—تصویر: اے پی پی
ہنگامی صورتحال ہوں یا موسمی آفات،چین پاکستان کےہرمعاشی بحران میں ساتھ کھڑا ہے،احسن اقبال—تصویر: اے پی پی

پاکستان کےصوبے خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب اور سندھ سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی غیر معمولی تباہی کا شکار ہیں، ایسےمیں اقوام متحدہ نےسیلاب متاثرین کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا، بین الاقوامی ڈونرز کی جانب سے بھی امداد کا سلسلہ جاری ہے،دوسری جانب آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسو سی ایشن نے وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ میں 1 کروڑ 5 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سینٹرل ایمرجنسی فنڈ (سی ای آر ایف) نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور شراکت داروں کو 3 کروڑ ڈالر مختص کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں اور سیلاب سے ملک کے ہر صوبے میں تباہی

اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ ’یہ رقم سیلاب متاثرہ علاقوں میں صحت، غذائیت، غذائی تحفظ کے لیے استعمال کی جائے گی‘۔

اقوام متحدہ کی جانب سے 30 لاکھ ڈالر کی امداد کے بعد سیلاب سے نمٹنے کے لیے عالمی ادارے کی کُل امداد 70 لاکھ ڈالر ہوجائے گی۔

اقوام متحدہ کے اداروں کی جاری امداد میں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے طبی سامان، یونیسیف کی جانب سے صاف پانی اور غزائیت کا سامان، یو این ایف پی اے کی جانب سے حاملہ خواتین کے لیے سہولیات، ڈبلیو ایف پی کی جانب سے غذائی امداد، ایف اے او کی جانب سے مویشیوں کی ویکسینیشن اور یو این ایش سی آر کی جانب سے پناہ گزینوں کے لیے پناہ گاہیں شامل ہیں۔

آل پاکستان چائینز انٹرپرائزز ایسو سی ایشن (اپیکا)کی عطیات

آل پاکستان چائینز انٹرپرائزز ایسو سی ایشن (اپیکا) نے وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ میں 1کروڑ 5لاکھ روپے عطیہ کرنےکا اعلان کیا ہے۔

اس فنڈ کا اعلان ملک میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اعلان کیا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا کہ اپیکا کا عطیہ چین اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات کو ظاہر کرتا ہے، انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے حکومت کا عالمی سطح پر اپیل کا فیصلہ

احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں چاہے ہنگامی صورتحال ہو یا موسمی آفات، چین پاکستان کے ساتھ ہر معاشی بحران میں کھڑا ہے۔

اے ڈی بی کے اقدامات

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک وفد نے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی کی قیادت میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی اور انہیں ملک کی حالیہ صورتحال اور اقدامات سے آگاہ کیا جو بینک نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

مفتاح اسماعیل نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم کو ملک میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر نے ملک میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کردار کو سراہا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024