• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

ایشیا کپ: بابراعظم سے کوہلی تک ٹورنامنٹ کے 5 بڑے اسٹارز

شائع August 26, 2022
ایشیا کپ میں مذکورہ پانچوں کھلاڑی اپنی ٹیموں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےہیں—فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر
ایشیا کپ میں مذکورہ پانچوں کھلاڑی اپنی ٹیموں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےہیں—فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر

ایشیا کپ 2022 کا آغاز ہفتے کو متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور بھارت کے شہرہ آفاق بلے باز ویرات کوہلی سمیت ایشیا کے بڑے کرکٹرز میدان میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔

خبرایجنسی اے ایف پی نے ایشیا کپ میں حصہ لینے والی 6 ٹیموں کے 5 بڑے اسٹارز کو منتخب کرلیا اور اس ٹورنامنٹ کے بعد یہ ٹیمیں اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے جائیں گی۔

ریڈ-ہاٹ بابراعظم

پاکستانی ٹیم ایشیا کپ میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی پر بابراعظم پر زیادہ انحصار کرے گی، جو بیٹنگ کے میں اپنی صلاحیتیں منوا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ:قومی ٹیم بھارت کیخلاف نئے اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی، وسیم اکرم

آئی سی سی کی درجہ بندی میں ٹی20 اور ون ڈے میں سرفہرست 27 سالہ بلے باز بابراعظم ایشیا کپ سے قبل ہونے والی سیریز میں نیدرلینڈز کے خلاف 2 نصف سنچریاں بنا کر بھرپور فارم میں ہیں۔

بابراعظم کی کارکردگی کی بدولت پاکستان نے اس سیریز میں نیدرلینڈز کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان گزشتہ برس منعقدہ ٹی20 ورلڈ کپ2021 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ناقابل شکست 68 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور ٹیم کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارت سے پہلی فتح دلائی تھی۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

مشکلات کا شکار کوہلی

اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اتوار کو پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے اپنی ٹیم کے افتتاحی میچ کے ساتھ بین الاقوامی کیریئر میں اپنے میچوں کی سنچری مکمل کریں گے۔

ویرات کوہلی کو بھارت نے ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے خلاف حالیہ سیریز میں آرام دیا تھا۔

33 سالہ اسٹار بلے باز کافی عرصے بڑا اسکور کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں اور انہوں نے آخری مرتبہ سنچری نومبر 2019 میں بنائی تھی اور اس کے بعد بڑے اسکور کے حصول میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی جلد ہی مایوسی سے باہر نکلیں گے، شین واٹسن

ویرات کوہلی 2011 میں ڈیبو کے بعد 102 ٹیسٹ میچوں میں 27 سنچریاں بنا چکے ہیں تاہم خراب فارم کے باعث انہیں ٹیم کی قیادت سے بھی ہٹادیا گیا تھا۔

بھارتی ٹیم کے سابق کوچ روی شاستری کا کہنا تھا کہ کوہلی ٹورنامنٹ کا آغاز نصف سنچری سے کرتے ہیں ٹورنامنٹ میں تنقید کا خاتمہ ہوگا۔

آل راؤنڈر ہسارنگا

سری لنکا کے آل راؤنڈر وینندو ہسارنگا نے انڈین پریمیئر لیگ میں رواں برس اپنی لیگ اسپین کا جادو جگا کر خوب نام کمایا تھا اور 16 میچوں میں 26 وکٹیں حاصل کرکے اہم باؤلر کے طور پر سامنے آئے تھے۔

ٹیم میں ساتھی اسپنرز مہیش تھیکشانا، جیفری وینڈیرسے اور پراوین جے وکراما بھی متحدہ عرب امارات کی اسپن کے لیے سازگار وکٹوں میں ان کا ہاتھ بٹائیں گے۔

25 سالہ ہسارنگا کو انگلینڈ میں لیگ دی ہنڈرڈ میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا تاکہ انہیں ایشیا کپ اور ٹی20 ورلڈ کپ تک آرام دیا جائے۔

ہسارنگا ٹیم کے لیے لوئرآڈر پر اہم قیمتی رنز بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کپتان شکیب

بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن گزشتہ چند برسوں میں فیلڈ اور فیلڈ سے باہر مسائل کا سامنا کرتے رہے ہیں لیکن وہ ٹیم کے مستقل مزاج کھلاڑی ہیں اور ٹیم میں کپتان کی حیثیت سے واپسی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صرف پاک بھارت میچ نہیں، ایشیا کپ جیتنا ہے، محمد یوسف

اسٹار آل راؤنڈر جو بنگلہ دیش کی کپتانی کے ایک گیمبلنگ پورٹل سے الگ رہنے کو کہا گیا تاہم ٹیم کو آخری 15 میچوں میں سے صرف 2 میں کامیابی ملی ہے۔

تجربہ کار 35 سالہ آل راؤنڈر بائیں ہاتھ سے بیٹنگ اور باؤلنگ سے مخالف ٹیموں کو دباؤ میں رکھتے ہیں اور وہ کوہلی کی طرح ایشیا کپ میں ٹیم کے ابتدائی میچ کے ساتھ اپنے کیریئر کا 100 واں میچ کھیلیں گے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف منگل کو کھیلے گی۔

اسپن جادوگر راشد خان

افغانستان کے اسپن جادوگر راشد خان ایشیا کپ کے مقابلے میں اپنی ٹیم کے مرکزی باؤلرز میں شامل ہیں، جنہوں نے اب تک 66 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 112 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

23 سالہ لیگ اسپنر دنیا بھر میں کھیلی جانے والی ٹی20 لیگز میں حصہ لیتے ہیں، جن میں آئی پی ایل، دی ہنڈرڈ بھی شامل ہیں۔

راشد خان مخالف بلے بازوں کو آؤٹ کرنے کے ساتھ ساتھ آخری نمبروں میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔

افغانستان کی ٹیم میں کپتان محمد نبی اور اسپن باؤلنگ کی جادوگری میں مجیب الرحمٰن اور نور احمد کے ساتھ مرکزی کھلاڑیوں میں راشد خان کانام آتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025