• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

ویرات کوہلی جلد ہی مایوسی سے باہر نکلیں گے، شین واٹسن

شائع August 25, 2022
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ بھارت کے سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اتنے اچھے کھلاڑی ہیں کہ وہ زیادہ دیر تک کسی مایوسی کا شکار نہیں رہ سکتے اور توقع ہے کہ وہ ایشیا کپ میں اپنی فارم میں واپس آئیں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق شین واٹسن نے آئی سی سی کے ریویو پروگرام میں ویرات کوہلی کے حوالے سے کہا کہ ایک ماہ جب وہ کرکٹ سے دور رہے ہیں تو یہ یقینی ہوگا کہ اس ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی دکھائے کیونکہ اس کے بعد آسٹریلیا میں ٹی20 ورلڈ کپ ہونے والا ہے۔

مزید پڑھیں:ویرات کوہلی بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے بھی مستعفی

خیال رہے کہ اپنے دور کے ایک بہترین بلے باز ویرات کوہلی طویل عرصے سے خاص کارکردگی نہیں دکھا پارہے اور نومبر 2019 میں ایک ٹیسٹ میچ میں اپنے 70ویں میچ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں سنچری مکمل نہیں کر پائے ہیں۔

بھارت اپنے روایتی حریف پاکستان کے خلاف ایشیاکپ کا آغاز 28 اگست کو کرنے جا رہا ہے جہاں ٹی20 ٹورنامنٹ میں 33 سالہ ویرات کوہلی کے مقابلے میں دیگر چند کھلاڑیوں پر زیادہ دباؤ ہے۔

شین واٹسن نے کہا کہ ویرات کوہلی کو بہتری کے لیے کافی وقت تھا کہ جو کچھ ہوا وہ اس کا جائزہ لیں اور خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر مستحکم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی خود اتنے اچھے کھلاڑی ہیں جو اس کمی کو پورا کریں گے، اس کے لیے وہ میدان میں چند گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد سنبھل جائیں گے اور اس کے ساتھ جسمانی اور ذہنی طور مستحکم ہوجائیں گے۔

ویرات کوہلی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر کردیا گیا تھا مگر رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت کی منصوبہ بندی میں اہم کھلاڑے کے طور پر شامل ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹ کوچ روی شاستری نے ویرات کوہلی کو اپنا جائزہ لینے کے لیے کچھ وقت کھیل سے کنارہ کشی کرنے کی تجویز دی تھی مگر شین وارن کا کہنا ہے کہ سائیڈ لائنز پر طویل اسپیل ہمیشہ مثالی نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: 'مضبوط رہیں' ویرات کوہلی کی دلجوئی پر بابراعظم کی تعریفیں

شین واٹسن کا کہنا تھا کہ جب آپ کے پاس ایک مہینے سے بھی زیادہ کا وقت ہو تو پھر کچھ حد تک آپ کی مہارتیں بھی کم ہونے لگتی ہیں اس لیے آپ کو اپنی بیٹنگ اور باؤلنگ کو بالکل وہی جگہ حاصل کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مہینہ اس کے لیے کافی ہے جس میں آپ کچھ وقت آرام کریں اور خود کو تازہ اور توانا کریں اور ایسا محسوس کریں کہ نہ تو آپ اپنا تسلسل کھو رہے ہیں نہ ہی بڑے پیمانے پر آپ کی مہارت میں کمی آ رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025