• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

رنبیر کپور نے اہلیہ کے حمل کا مذاق اڑانے پر معافی مانگ لی

شائع August 24, 2022
اداکار نے مداحوں سے معافی مانگی—اسکرین شاٹ
اداکار نے مداحوں سے معافی مانگی—اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کچھ دن قبل اپنی حاملہ اہلیہ عالیہ بھٹ کے حوالے سے کیے گئے مذاق پر معذرت کرلی۔

رنبیر کپور نے چند دن قبل اہلیہ عالیہ بھٹ کے حمل پر پروگرام کے دوران مذاق کیا تھا۔

دونوں میاں اور بیوی نے چند دن قبل اپنی آنے والی فلم ’براہمسترا‘ کی پروموشن کے لیے ایک ساتھ اںٹرویو دیا تھا، جس دوران میزبان نے عالیہ بھٹ سوال کیا تھا کہ وہ اپنی فلم کی تشہیر میں دکھائی دیں گی، جس پر انہوں نے واضح جواب دینے کے بجائے سوالیہ انداز میں بتایا کہ وہ کیوں اپنی فلم کی تشہیر کو آگے نہیں بڑھائیں گے یا پھیلائیں گے؟

یہ بھی پڑھیں: رنبیر کپور کو حاملہ اہلیہ عالیہ بھٹ کا مذاق اڑانے پر تنقید کا سامنا

عالیہ بھٹ کے اسی جواب کے درمیان رنبیر کپور نے انہیں ٹوکتے ہوئے ان کے بڑھتے ہوئے پیٹ پر جملہ کہا تھا۔

ارنبیر کپور نے اپنی اہلیہ کے بڑھتے ہوئے پیٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ کون شخص اس وقت زیادہ پھیل رہا ہے؟

ان کے مذکورہ جملے پر لوگ ان سے نالاں دکھائی دیے تھے اور ان پر سخت تنقید کی گئی تھی، جس کے بعد اب انہوں نے اس پر معذرت کرلی۔

’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق ایک تقریب کے دوران رنبیر کپور سے اہلیہ کے حمل پر کیے گئے مذاق سے متعلق بھی سوال کیا گیا، جس کے جواب میں انہوں نے لوگوں سے معذرت کرلی۔

اداکار نے کہا کہ ان کا مطلب لوگوں اور عالیہ بھٹ کو دکھ پہنچانا نہیں تھا، انہوں نے اہلیہ کے ساتھ صرف مذاق کیا تھا اور اس حوالے سے انہوں نے بعد ازاں اہلیہ سے بات بھی کی تھی جو ان کی بات پر مسکرائی تھیں۔

رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ ان کی زندگی ہیں، ان کی اہلیہ اور خوشی ہیں مگر انہوں نے ان کے ساتھ مذاق کیا تھا، جس کا مطلب غلط لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کے لطیفے سے کسی کو تکلیف پہنچی ہیں تو وہ ان سے معافی کے طلب گار ہیں۔

اگرچہ رنبیر کپور نے لوگوں سے اہلیہ کے حمل پر کہے گئے لطیفے پر معافی مانگ لی، تاہم اس باوجود انہوں نے عالیہ بھٹ کو مخاطب ہوتے ہوئے ان سے معافی نہیں مانگی، البتہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اہلیہ سے اس وقت ہی معافی مانگ لی تھی۔

خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے رواں برس اپریل میں شادی کی تھی اور دونوں نے جون میں بتایا تھا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024