• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

شائع August 24, 2022
وزیراعظم نے قطری ادارے کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی — فوٹو: ڈان
وزیراعظم نے قطری ادارے کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی — فوٹو: ڈان

قطر کی انویسٹمنٹ اتھارٹی (کیو یو آئی) نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے، جس سے معیشت کی بہتری میں مدد ملے گی۔

خبر ایجنسی 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق قطر کے امیری دیوان کا کہنا تھا کہ کیو یو آئی کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور قطر کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان کو اس وقت معاشی دشواری اور ادائیگی کے توازن میں بحران کا سامنا ہے اور ساتھ ہی بیرونی ذخائر گر کر 7 ارب 80 کروڈ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں اور ایک ماہ سے زائد عرصے کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔

ملک کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تنزلی اور جولائی میں 24 فیصد زیادہ ہونے والی مہنگائی کا سامنا ہے۔

امیری دیوان کا تفصیلات سے آگاہ کیے بغیر کہنا تھا کہ ‘قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں کمرشل اور سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا خواہاں ہے’۔

خیال رہے کہ قطری ادارے کی جانب سے سرمایہ کاری کا اعلان ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر دوحہ میں موجود ہیں، جہاں ان کی ملاقات قطری امیر شیخ تمیم بن الحمد الثانی سے ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز کیو آئی اے کے حکام سے ملاقات کی تھی۔

امیری دیوان نے کہا کہ ‘امیر قطر نے دونوں ممالک کے درمیان برادارنہ اور اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت اور قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے ذریعے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرتے ہوئے معاشی شراکت داری بڑھانے پر زور دیا’۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ قطر کے بعد اگلے ہفتے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا اجلاس شیڈول ہے جہاں پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد قرض جاری کرنے کی منظوری متوقع ہے جو رواں برس کے شروع سے زیر التوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی قطر سے مؤخر ادائیگیوں پر گیس درآمد کرنے کی کوششیں

گزشتہ روز وزیراعظم نے 450 ارب ڈالر کے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کو پاکستان کے توانائی اور ہوابازی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی تھی۔

انہوں نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ قابل تجدید توانائی، فوڈ سیکیورٹی، صنعتی اور انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ، سیاحت اور میزبانی کے شعبوں کو نمایاں کریں گے۔

وزیراعظم کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ امکان تھا کہ وہ قطر کو انٹرنیشنل ایئر لائنز اور نیویارک میں قائم روزویلٹ ہوٹل سمیت ریاستی اداروں میں شراکت داری کی پیش کش کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024