• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سائرہ یوسف کو متعدد بار شادی کرنے کا مشورہ دے چکا، بہروز سبزواری

شائع August 24, 2022
بہروز سبزواری کے مطابق سائرہ یوسف اب بھی ان کی بیٹی ہیں—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام
بہروز سبزواری کے مطابق سائرہ یوسف اب بھی ان کی بیٹی ہیں—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام

سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی سابق بہو اداکارہ سائرہ یوسف کو متعدد بار کہا ہے کہ وہ بھی شادی کرلیں، وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

سائرہ یوسف ان کے بیٹے اداکار شہروز سبزواری کی سابق اہلیہ ہیں، دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا ‘نورے’ بھی ہے۔

دونوں کے درمیان 2019 کے اختتام پر علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس کے بعد دونوں نے مارچ 2020 میں طلاق ہوجانے کی تصدیق کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کے بعد شہروز اور سائرہ جلد فلم میں ساتھ نظر آئیں گے

طلاق کے بعد شہروز سبزواری نے مئی 2020 میں ہی ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی، جن سے انہیں حال ہی میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی، انہیں ایک بیٹی بھی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی، انہیں ایک بیٹی بھی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

اگرچہ شہروز سبزواری نے طلاق کے دو ماہ بعد ہی شادی کرلی تھی مگر سائرہ یوسف نے تاحال دوسری شادی نہیں کی۔

ان کی دوسری شادی کے معاملے پر حال ہی میں بہروز سبزواری نے ایک انٹرویو میں کھل کر بات کی اور کہا کہ اگر ان کی سابق بہو دوسری شادی کرنا چاہیں تو وہ ان کی سپورٹ کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

‘فوچیا میگزین’ کو دیے گئے انٹرویو میں بہروز سبزواری نے اس بات کا شکوہ بھی کیا کہ جب ان کے بیٹے اور بہو کے درمیان طلاق ہوگئی تو سوشل میڈیا پر ان کے پورے خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کے مطابق لوگ سمجھتے ہیں کہ اداکار ہونے کے ناتے ہم ان کی ملکیت ہیں، اس لیے ہر کوئی ان پر تنقید کرتا ہے۔

بہروز سبزواری نے بیٹے اور بہو کے درمیان طلاق کے وقت کو اپنے پورے خاندان کے لیے مشکل قرار دیا اور کہا کہ اگر ان کے بیٹے اور سائرہ یوسف کی کیمسٹری نہیں ملی تو وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کر سکتے تھے، کیوں کہ یہ سب اللہ کی مرضی تھی۔

اسی حوالے سے انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سائرہ یوسف ان کی بیٹی تھیں اور بیٹی رہیں گی اور ان کی بیٹی ‘نورے’ ان کی جان ہیں۔

بہروز سبزواری نے انکشاف کیا کہ وہ متعدد بار سائرہ یوسف کو دوسری شادی کرنے کا کہ چکے ہیں اور اگر وہ شادی کریں گی تو وہ ان کی سپورٹ کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

ان کے مطابق وہ سائرہ یوسف سے کہتے رہے ہیں کہ تم شادی کیوں نہیں کر سکتیں؟

سائرہ سے شادی کی بات کرتا رہتا ہوں، اداکار—فائل فوٹو: فیس بک
سائرہ سے شادی کی بات کرتا رہتا ہوں، اداکار—فائل فوٹو: فیس بک

تبصرے (1) بند ہیں

bilal ahmad Aug 25, 2022 11:44am
سائرہ یوسف ان کے بیٹے اداکار شہروز سبزواری کی سابق اہلیہ ہیں، دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا ‘نورے’ بھی ہے۔corect this beti )))

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024