• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

سام سنگ ایس 23 کو بڑی اسکرین و بیٹری کے ساتھ پیش کیے جانے کا امکان

شائع August 23, 2022
فون کو آئندہ برس تک پیش کیے جانے کا امکان ہے—فائل فوٹو: فیس بک
فون کو آئندہ برس تک پیش کیے جانے کا امکان ہے—فائل فوٹو: فیس بک

اگرچہ تاحال جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے اپنے نئے فون ’گلیکسی ایس 23‘ کو متعارف کرانے کی باضابطہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم اس متعلق نئی اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ اسے بڑی اسکرین اور طاقتور بیٹری کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

’گلیکسی ایس 23‘ سے متعلق لیک ہونے والی نئی معلومات کے مطابق اس کا ڈیزائن ’ایس 22‘ جیسا ہی رکھے جانے کا امکان ہے، تاہم نئے فون کو زیادہ پتلا اور ہلکا بنایا جائے گا۔

نئی معلومات کے مطابق فون میں 5000 ایم اے ایچ کی اپڈیٹ ٹیکنالوجی کی طاقتور بیٹری دی جائے گی جب کہ اس کی اسکرین 8۔6 انچ رکھے جانے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں کمپنی نے ’ایس 23‘ میں اپڈیٹ ٹیکنالوجی کی اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن 2 کی چپ دیے جانے کا امکان ہے، ساتھ ہی اس میں فنگر پرنٹ سمیت کیمرا ٹیکنالوجی کو بھی اپڈیٹ کیے جانے کی خبریں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ ایس 23 میں 200 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان

یہ خبریں پہلے بھی آ چکی تھیں کہ جنوبی کورین کمپنی’ایس 23‘ میں 200 میگا پکسل کا مین کیمرا دے گی، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

اگر ’ایس 23‘ میں 200 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا تو سام سنگ وہ پہلی کمپنی ہوگی، جس کے موبائل میں اتنا طاقتور کیمرا ہوگا، اس سے قبل کمپنی نے 108 میگا پکسل کیمرا متعارف کرایا تھا۔

سام سنگ نے رواں برس فروری میں متعارف کرائے گئے فون گلیکسی ایس 22 میں 108 میگا پکسل کیمرا دیا تھا، جسے ایپل کے آئی فون 13 کے ٹکر کا فون قرار دیا گیا تھا۔

اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ کمپنی ’گلیکسی ایس 23‘ میں پہلی بار 200 میگا پکسل بیک کیمرا دے گی اور مذکورہ فون ایپل کے آئی فون 14 کے ٹکر کا ہوگا، جس میں ممکنہ طور پر 64 میگا پکسل کیمرا دیا جائے گا۔

ممکنہ طور پر سام سنگ ’ایس 23‘ کو بھی آئندہ سال فروری تک متعارف کرائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024