• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سیاست نے بیڑا غرق کردیا، کسی زمانے میں خوبصورت تھی، زرتاج گل

شائع August 23, 2022
کبھی ہم بھی خوبصورت تھے، زرتاج گل—فائل فوٹو: فیس بک
کبھی ہم بھی خوبصورت تھے، زرتاج گل—فائل فوٹو: فیس بک

سابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ماضی مین ان کے شوہر بہت ہینڈسم تھے اور وہ بھی کسی زمانے میں بہت خوبصورت ہوتی تھیں مگر اب سیاست نے ان کا بیڑا غرق کردیا۔

نجی ٹی وی ‘جی این این’ کی جانب سے ررتاج گل کے پرانے انٹرویو کی ویڈیو حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی، جس میں انہوں نے کھل کر سیاسی زندگی سمیت اپنے فیشن اور خوبصورتی پر بات کی۔

دوران انٹرویو انہوں نے بتایا کہ ماضی میں اگرچہ ان کے علاقے ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) سے ملک کے صدر اور وزیر اعظم بھی بنے مگر ان کے علاقے کی حالت اس لیے تبدیل نہیں ہوئی، کیوں کہ ان سب لوگوں کا مقصد اپنی زندگی بہتر بنانا تھا۔

انہوں نے دلیل دی کہ ماضی میں ان کے علاقے سے منتخب ہونے والے سیاستدان اپنے علاقے کے بجائے لاہور اور اسلام آباد میں زیادہ رہتے تھے جب کہ وہ دارالحکومت کے بجائے اپنے علاقے میں زیادہ رہتی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ڈیرہ غازی خان کے علاوہ کسی دوسرے شہر میں کوئی گھر نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کا نام خالص پشتون زبان کا نام ہے اور انہیں اچھا لگتا ہے کہ جب کوئی انہیں مکمل نام یعنی زرتاج گل وزیر سے پکارتا اور بلاتا ہے۔

انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر نے کبھی کھل کر ان کی تعریفیں نہیں کیں جب ان کی نئی نئی شادی ہوئی تھی تب انہیں شوہر کی تعریفوں کا انتظار رہتا تھا مگر انہوں نے کبھی ان کی تعریفیں نہیں کیں۔

ان کے مطابق اگرچہ انہیں اپنی تنخواہ ملتی ہے مگر اس باوجود وہ شوہر سے خرچہ لیتی ہیں، کیوں کہ انہیں خرچہ فراہم کرنا شوہر کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مذاق مذاق میں یہ بھی شکوہ کیا کہ انہیں شوہر نے کبھی تحفہ نہیں دیا، نہ جانے وہ کنہیں تحفے دیتے ہیں۔

پروگرام میں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ان کے والد ہینڈسم ہیں، اسی طرح ماضی میں ان کے شوہر بھی ہینڈسم ہوا کرتے تھے اور یہ کہ وہ بھی کسی زمانے میں خوبصورتی ہوتی تھیں مگر سیاست نے ان کا بیڑا غرق کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024