• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ایشیا کپ میں شاہین شاہ آفریدی کی کمی محسوس ہوگی، بابراعظم

شائع August 23, 2022
— فوٹو: اسکرین شاٹ
— فوٹو: اسکرین شاٹ

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں شاہین آفریدی کی کمی محسوس ہوگی، ان کی غیر موجودگی میں نئے کھلاڑیوں کے لیے موقع ہے وہ آگے آئیں اور اپنا ٹیلنٹ دکھائیں۔

سرکاری خبر ایجنسی ’اے پی پی ’ کے مطابق پیر کو پی سی بی آفیشل پر اپنے ویڈیو پیغام میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ہمارا یہی پلان تھا کہ مشکل کنڈیشنز میں بیٹنگ کر کے اسکور کریں، پہلے 10 اوورز میں وکٹ بہت مشکل تھی، باؤلرز کو مدد مل رہی تھی، ہماری یہی کوشش تھی کہ پارٹنر شپ قائم کرکے اسکور کو لمبا لے کر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ان سخت کنڈیشنز میں بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بحیثیت کپتان میرا یہی ٹارگٹ تھا کہ ہم مشکل کنڈیشنز میں پہلے بیٹنگ کرکے ٹارگٹ سیٹ کریں اور ہمارے باؤلرز اس ٹارگٹ کا دفاع کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم مارچ کے مہینے کے لیے آئی سی سی کے بہترین کھلاڑی قرار

انہوں نے کہا کہ جیت کا 100 فیصد کریڈٹ باؤلر کو دوں گا، ہماری فیلڈنگ بھی بہت اچھی رہی جس سے نیدرلینڈز پر دباؤ بڑھا۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ نے نئے بال سے شاندار باؤلنگ کی، اس کے بعد اس نے آخری اوورز میں جس طرح فنش کیا وہ شاندار تھا۔

‘شاہین آفریدی کی غیر موجودگی میں نئے کھلاڑیوں آگے آئیں اور ٹیلنٹ دکھائیں’

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی کمی محسوس ہو رہی ہے، شاہین کی غیر موجودگی میں نئے کھلاڑیوں کے لیے موقع ہے کہ وہ آگے آئیں اور اپنا ٹیلنٹ دکھائیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے نیدرلینڈز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں ٹف ٹائم دیا اور ہوم کنڈیشنز کا بہترین استعمال کیا، انہیں دیکھ کر بہت اچھا لگا، امید ہے وہ آگے چل کر اپنی پرفارمنس کو مزید بہتر بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرے ون ڈے میں بھی فتح: پاکستان کا نیدرلینڈز کےخلاف کلین سوئپ

انہوں نے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شائقین مختلف شہروں سے ہمیں سپورٹ کرنے کے لیے گرائونڈ میں آئے، ان کا شکر گزار ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز نیدرلینڈز کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-3 سے جیت لی تھی۔

اس سے قبل 18 اگست کو پاکستان نے نیدرلینڈز کو دوسرے ون ڈے میں باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے فخر زمان کی سنچری کی بدولت میزبان ٹیم کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024