• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

جاپان کی اولین خاتون فوٹو جرنلسٹ 107 سال کی عمر میں چل بسیں

شائع August 23, 2022
جاپان کی پہلی فوٹو جرنلسٹ انتقال کر گئیں —فائل فوٹو: رائٹرز
جاپان کی پہلی فوٹو جرنلسٹ انتقال کر گئیں —فائل فوٹو: رائٹرز

جاپان کی پہلی خاتون فوٹو جرنلسٹ اور مایہ ناز فوٹوگرافر سونیکو ساساموتو107 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی پہلی خاتون فوٹو جرنلسٹ سونیکو ساساموتو اچھی صحت کے راز کے طور پر ہر رات ایک گلاس ریڈ وائن لینے کی دعویٰ کرتی تھیں، وہ اپنی 108 ویں سالگرہ سے صرف دو ہفتے قبل 15 اگست کو طویل عمر پا کر چل بسیں۔

مزید پڑھیں:سینیئر اداکار سجاد کشورانتقال کر گئے

سونیکو ساساموتو پہلی جنگ عظیم شروع ہونے کے سال ٹوکیو میں پیدا ہوئیں، وہ بنیادی طور پر ایک مصور بننا چاہتی تھی لیکن ان کے والد نے ایک بلیک اینڈ وائٹ فلم سے متاثر ہو کر ان کی حوصلہ شکنی کی بعدازاں انہوں نے فوٹوگرافر کے طور پر کام کرنا شروع کیا اور 1940 میں فوٹوگرافک ایسوسی ایشن آف جاپان میں شمولیت اختیار کی۔

خاتون فوٹوجرنلسٹ کے موضوعات دوسری جنگ عظیم کے بعد جاپان پر امریکی قبضے کی نگرانی کرنے والے جنرل ڈگلس میک آرتھر سے کوئلے کی کان کنوں کی بیویوں تک مختلف شعبوں پر مشتمل تھے۔

سونیکو ساساموتو نے عمر کی 107 ویں بہار پر قدم رکھنے کے بعد ویب سائٹ آرٹ اینڈ ڈیزائن انسپیریشن کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہر رات ایک گلاس ریڈ وائن اور چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا ان کی لمبی عمر کے راز میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سینیئر مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ انتقال کر گئے

انہوں نے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’آپ کو کبھی سست نہیں ہونا چاہیے، اپنی زندگی کے بارے میں مثبت رہنا ضروری ہے اور کبھی ہمت نہ ہاریں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ آپ کو خود کو آگے بڑھانے اور آگاہ رہنے کی ضرورت ہے تاکہ آپ آگے بڑھ سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024