• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

37ہزار فٹ کی بلندی پر دوران پرواز دونوں پائلٹ سو گئے

شائع August 20, 2022
اگلی فلائٹ کے روانہ ہونے تک تقریباً ڈھائی گھنٹے کھڑا رہا—فوٹو: اے پی
اگلی فلائٹ کے روانہ ہونے تک تقریباً ڈھائی گھنٹے کھڑا رہا—فوٹو: اے پی

سوڈان کے شہر خرطوم سے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا جانے والی پرواز اس وقت حادثے سے بال بال بچ گئی جب ایتھوپیا کے دو پائلٹ دوران پرواز سو گئے اور فلائٹ معمول کے مطابق لینڈنگ نہ کر سکی لیکن خوش قسمتی سے طیارے کو کوئی حادثہ پیش نہ آیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایشن ہیرالڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول (ای ٹی سی) نے اس وقت الرٹ جاری کیا جب پائلٹ اور معاون پائلٹ سوڈان سے ایتھوپیا جانے والی فلائٹ ای ٹی-343 اڑا رہے تھے۔

ایئر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ اور معاون پائلٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، اپنی مطلوبہ منزل کو پیچھے چھوڑ دینے کے بعد بوئنگ کا آٹو پائلٹ نظام متحرک ہو گیا اور اس نے الارم بجا دیا جس سے دونوں پائلٹس جاگ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کی مختصر ترین پرواز کا دورانیہ دنگ کردے گا

اس کے 25 منٹ بعد ہوائی جہاز باحفاظت لینڈ کر گیا اور اگلی فلائٹ کے روانہ ہونے تک تقریباً ڈھائی گھنٹے کھڑا رہا۔

خوش قسمتی سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا اور طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔

ایوی ایشن کے ماہر ایلکس ماچرس نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’پائلٹ کا تھکاوٹ کا شکار ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے اور یہ بین الاقوامی سطح پر ہوائی حفاظت کے لیے مسلسل ایک خطرہ بنی ہوئی ہے تاہم انہوں نے پائلٹ کی تھکاوٹ اور سونے کو واقعے کا ذمہ دار قررا دیا۔

ایتھوپین ائیرلائن کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے متعلقہ عملے کو آپریشن سے ہٹا دیا گیا ہے، تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حفاظت ہمیشہ سے ہماری اولین ترجیح رہی ہے اور رہے گی۔

مزید پڑھیں : دنیا کی طویل ترین پرواز 10 ہزار میل کا ریکارڈ توڑنے کیلئے تیار

اسی طرح کا ایک واقعہ مئی میں رپورٹ کیا گیا تھا جب دو پائلٹ نیویارک سے روم جانے والی پرواز میں سو گئے تھے اور اس وقت جہاز زمین سے 38ہزار فٹ کی بلندی پر سفر کر رہا تھا۔

اطالوی اخبار ریپبلکا نے رپورٹ کیا کہ تحقیقات کی بعد پائلٹ کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024