• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میرے کچھ کزنز اب بھی کراچی میں رہتے ہیں، جوہی چاولہ

شائع August 20, 2022
کچھ کزنز بھارت منتقل ہو چکے، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
کچھ کزنز بھارت منتقل ہو چکے، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کی مقبول بولی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ کے پرانے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رہنے والے اپنے رشتے داروں سے متعلق بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

کسی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی پرانی ویڈیو میں 54 سالہ جوہی چاولہ کو کراچی میں موجود اپنے رشتے داروں سے متعلق کھل کر باتیں کرتے سنا جا سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں جوہی چاولہ نے بتایا کہ تقسیم برصغیر سے قبل ان کے والدین پاکستان میں ہی رہتے تھے مگر دو الگ الگ ملک بننے کے بعد ان کے والدین اور ان کے خاندان سمیت والدہ اور ان کے خاندان والے بھارت آگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی ایک خالہ کی شادی اس وقت کے کراچی کے معروف فلمی شخصیت اور پروڈیوسر جگدیش چاند آندد (جے سی) آنند سے ہوئی تھی، جنہوں نے پاکستان چھوڑنا پسند نہیں کیا۔

ان کے مطابق ان کے والد بیریسٹر تھے اور پاکستان میں ان کی بہت ساری ملکیت تھی، جنہیں چھوڑ کر آنا پڑا مگر پھر بھارت میں بھی ان کے والد نے وکالت شروع کی اور اچھا گزر سفر ہونے لگا۔

جوہی چاولہ نے بتایا کہ ان کے خالو جے سی آنند ‘ایور ریڈی پکچر’ نامی پروڈکشن ہاؤس کے مالک تھے اور وہ بہت مشہور شخصیت بھی تھے، اس لیے وہ پاکستان سے منتقل نہیں ہوئے۔

اداکارہ کے مطابق تاحال ان کی خالہ کے بچے یعنی کزنز کراچی میں ہیں اور ان میں سے بعض کزنز بھارت منتقل ہو چکے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو سے قبل 2018 میں جوہی چاولہ کو کراچی میں دیکھا گیا تھا اور انہوں نے بعد ازاں اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کراچی آنے کی تصدیق بھی کی تھی۔ .

اس وقت انہوں نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک مداح سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ بہت کم وقت کے لیے اپنے رشتے داروں کے ہاں کراچی آتی ہیں۔

اس سے قبل 2013 سے 2016 کے درمیان بھی جوہی چاولہ کو متعدد بار کراچی میں دیکھا گیا۔

جوہی چاولہ نے جس ‘ایور ریڈی پکچر’ پروڈکشن ہاؤس کی بات کی، اس کا شمار پاکستان کے قدیم ترین اور بڑے پروڈکشن ہاؤسز میں ہوتا ہے، جس نے گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران 500 کے قریب فلموں کو پروڈیوس اور پیش کیا ہے۔

یہی پروڈکشن ہاؤس ڈرامے، ٹیلی فلمیں، دستاویزات اور اشتہارات بھی بناتا ہے جب کہ یہی بولی وڈ اور ہولی وڈ کی فلمیں بھی پاکستان میں پیش کرتا ہے۔

مذکورہ پروڈکشن ہاؤس کو اب جے سی آنند کے بیٹے ستیش آنند چلاتے ہیں، جے سی آنند 1979 میں چل بسے تھے اور مذکورہ پروڈکشن ہاؤس نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی متعدد فلموں کو پروڈیوس بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024