• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آرمی چیف کی امریکی سینٹ کام کے کمانڈر سے ملاقات

شائع August 19, 2022
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ایرک کوریلا سے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا — فائل فوٹو: رائٹرز
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ایرک کوریلا سے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا — فائل فوٹو: رائٹرز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات میں امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قابل ستائش کوششوں، انسداد دہشت گردی کے تجربے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کاوشوں کی تعریف کی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ جنرل ایرک کوریلا نے جمعرات کو ایک وفد کے ساتھ ملٹری کے جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، 'چینی شہریوں کے تحفظ کی یقین دہانی'

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور استحکام، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بالخصوص دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاک فوج کی انسداد دہشت گردی کے لیے کوششوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پاک ۔ امریکا ملٹری ٹریننگ ایکسچینج پروگرام بھی زیر بحث آیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بعد ازاں معزز مہمان نے آرمی میوزیم کا دورہ کیا۔

اس سے قبل جنرل قمر جایود باجوہ اور جنرل ایرل کوریلا نے 29 جولائی کو ٹیلی فونک بات چیت کی تھی جس میں انہوں نے افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

جنرل ایرک کوریلا نے اس سال یکم اپریل کو میرین کور جنرل کینتھ ایف میکنزی جونیئر سے سینٹ کام کا چارج سنبھالا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے افغانستان کیلئے امریکی ایلچی کی ملاقات، کابل میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

سینٹ کام بیرون ملک مقیم 44 ہزار سے زیادہ سروس اور فیملی ممبرز اور میک ڈیل ایئر فورس بیس، فلوریڈا میں واقع ہیڈکوارٹرز سے منسلک تقریباً 5 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ہے۔

یہ عظیم تر مشرق وسطیٰ کے اسٹریٹجک طور پر حساس خطے کی نگرانی کرتا ہے جس میں افغانستان اور پاکستان دونوں شامل ہیں، سینٹ کام کے سربراہ کے طور پر جنرل ایرک کوریلا مشرق وسطیٰ، لیونٹ، اور وسط ایشیا میں ذمہ داری کے 21 ممالک پر مشتمل امریکی فوجی مشنز کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ شدت پسند گروپ داعش کے خلاف 78 ملکی مہم کی قیادت کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024