• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کیریئر کے دباؤ سے بعض اوقات ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، ویرات کوہلی

شائع August 18, 2022
بھارتی بلے باز کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو اس طرح کے مسائل سے مقابلہ کرکے نکلنا چاہیے—فائل فوٹو: رائٹرز
بھارتی بلے باز کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو اس طرح کے مسائل سے مقابلہ کرکے نکلنا چاہیے—فائل فوٹو: رائٹرز

بھارت کے سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے کھیل کے میدان میں ذہنی مسائل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کیریئر کے دباؤ سے بعض اوقات ذہنی صحٹ پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی مقامی میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان 33 سالہ سپر اسٹار ویرات کوہلی نے اپنی محنت اور جارحانہ رویے کے ساتھ ساتھ شان دار بلے بازی سے اپنا مقام بنایا ہے، جس سے اس کی ٹیم ٹیسٹ کی درجہ بندی میں سر فہرست ہے۔

مزید پڑھیں: مجھے اور میری بیٹی کو کوہلی پر فخر ہے، انوشکا شرما

بھارتی میڈیا میں ’کنگ کوہلی‘ کے نام سے مشہور ویرات کوہلی کو اس وقت خراب کارکردگی کے باعث تنقید کا سامنا بھی ہے جبکہ وہ ٹی20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد گزشتہ سال سے تمام طرز کی کپتانی سے بھی فارغ ہو چکے ہیں۔

بھارتی اخبار ’دی انڈین ایکسپریس‘ سے بات کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ ’کیریئر کے دباؤ نے بعض وقت ان کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں‘۔

گزشتہ روز شائع ہونے والے انٹرویو میں بھارتی بلے باز نے اپنی ذہنی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے ذاتی طور پر ان لمحات کا سامنا کیا ہے کہ جب ایک کمرے میں ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں جو بہت پیار اور سپورٹ کرتے ہیں مگر وہاں بھی میں خود کو تنہا محسوس کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ یہ ایسی احساسات ہیں جن سے بہت لوگ خود کو جوڑ سکتے ہیں‘۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ یہ یقیناً ایک سنگین معاملہ ہے اور ہم خود کو جتنا بھی چاہے ہر وقت مضبوط کرنے کی کوشش کریں مگر پھر بھی یہ توڑ کر رکھ دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کوہلی سے زیادہ دورہ پاکستان کے لیے کوئی اور بے چین نہیں ہوگا‘

انہوں نے ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایتھلیٹس کے لیے اہم ہے کہ وہ آرام کریں، کھیل کے دباؤ سے نکل کر خود سے دوبارہ جڑنے کی کوشش کریں۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ اگر آپ یہ ربط کھو دیتے ہیں تو پھر آپ کے گرد دیگر چیزوں کے بکھرنے میں کوئی دیر نہیں لگے گی۔

کرکٹ سپر اسٹار کا ایسا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب انہوں نے کچھ عرصہ قبل یہ اعتراف کیا تھا کہ 2014 میں انگلینڈ کے خلاف رنز بنانے میں ناکامی کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے تھے۔

ویرات کوہلی نے فروری میں انگریزی مبصر مارک نیکولس کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے کہا تھا کہ یہ جانتے ہوئے نیند سے اٹھنا کوئی بڑا احساس نہیں کہ آپ اچھے رنز نہیں بنا پائیں گے اور میں نے محسوس کیا کہ میں دنیا کا تنہا ترین انسان ہوں۔

مزید پڑھیں:ویرات کوہلی بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے بھی مستعفی

دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس میں شامل ہونے والے ویرات کوہلی نے 2019 کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں سنچری مکمل نہیں کی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ میچوں میں آرام کے بعد اب ویرات کوہلی کو ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کے ٹی20 سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جس کا آغاز روایتی حریف پاکستان کے خلاف میچ سے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024