• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

کورونا سے صحت یابی کے دو سال بعد تک دماغی مسائل رہنے کا انکشاف

شائع August 18, 2022
کورونا سے صحت یاب ہونے پر بچوں کو مرگی کے دورے بھی پڑ سکتے ہیں، ماہرین—فوٹو: ایڈوب اسٹاک
کورونا سے صحت یاب ہونے پر بچوں کو مرگی کے دورے بھی پڑ سکتے ہیں، ماہرین—فوٹو: ایڈوب اسٹاک

ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا کا شکار ہونے والے افراد صحت یابی کے دو سال بعد تک دماغی مسائل کا شکار رہ سکتے ہیں، ان میں مرگی کے دورے پڑنا بھی شامل ہے۔

حالیہ تحقیق سے قبل کی جانے والی متعدد تحقیقات میں بتایا جا چکا ہے کہ کورونا سے صحت یابی کے کئی ماہ بعد تک لوگوں کو ذہنی و جسمانی مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

کورونا سے صحت یابی کے باوجود سانس لینے میں مشکل پیش آنا یا ذہنی مسائل جیسی مختلف علامات کو ماہرین نے ’لانگ کووڈ‘ کی اصطلاح سے جوڑ رکھا ہے اور اب معلوم ہوا ہے کہ بعض مریضوں میں صحت یابی کے دو سال تک شدید ذہنی مسائل برقرار رہ سکتے ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی اب تک بہترین اور بڑی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا سے صحت یابی کے دو سال بعد بھی لوگوں کو دماغی دھند یعنی چیزوں کو بھول جانے، کسی کام پر توجہ نہ دے پانے، کسی چیز کو اہمیت اور نوعیت کی حساسیت کو نہ سمجھ پانے سمیت مرگی کے دورے بھی پڑ سکتے ہیں۔

ماہرین نے گزشتہ دو سال کے دوران کورونا کا شکار ہونے والے 12 لاکھ سے زائد افراد کو صحت یابی کے بعد پیش آنے والے ذہنی و جسمانی مسائل کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ کووڈ کی 12 علامات جن کا علم سب کو ہونا چاہیے

ماہرین نے اتنی ہی ایسے افراد کو پیش آنے والے ایسے لوگوں کے ڈیٹا کا جائزہ بھی لیا جنہیں پہلے سے ہی سانس لینے میں مشکلات جیسے مسائل کا بھی سامنا تھا۔

ماہرین نے بالغ افراد سمیت بچوں کے ڈیٹا کو بھی دیکھا اور معلوم ہوا کہ کم عمر بچوں میں کورونا سے صحت یابی کے بعد مرگی کے دورے پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

جائزے سے معلوم ہوا کہ کورونا سے صحت یاب ہونے کے دو سال بعد ہر 10 ہزار میں سے 64 بچوں میں مرگی کے دورے پڑنے کی شکایات موصول ہوئیں جب کہ جن بچوں کو پہلے سے ہی سانس کی تکلیف کا سامنا تھا، ایسے بچوں کی تعداد ہر 10 ہزار میں 130 تک تھی۔

ماہرین کے مطابق کورونا سے صحت یابی کے بعد ڈپریشن، الجھن یا پریشانی جیسے معاملات عام ہیں مگر ایسے معاملات 6 ماہ بعد ختم ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

تاہم ماہرین نے پایا کہ کورونا سے صحت یابی کے دو سال بعد تک یادداشت میں کمی، کسی بھی چیزیا کام پر توجہ نہ دے پانے، کسی چیز کو اہمیت اور نوعیت کی حساسیت کو نہ سمجھ پانے سمیت مرگی کے دورے پڑ سکتے ہیں۔

تحقیق میں واضح کیا گیا کہ کورونا سے صحت یابی کے بعد مرگی کے دورے پڑنے کے امکانات کم عمر بچوں میں ہوتے ہیں جب کہ یادداشت چلے جانے جیسے مسائل زائد العمر افراد میں ہو سکتے ہیں۔

ساتھ ہی بتایا گیا کہ تاہم بالغ یا نابالغ افراد میں کورونا سے صحت یابی کے دو سال بعد تک متعدد دماغی اور بعض جسمانی مسائل برقرار رہ سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024