• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حرا مانی کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

شائع August 18, 2022
لوگوں نے اداکارہ کو گلوکاری چھوڑنے کا مشورہ بھی دیا تھا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے اداکارہ کو گلوکاری چھوڑنے کا مشورہ بھی دیا تھا—اسکرین شاٹ

اداکارہ حرا مانی نے اپنی پرفارمنس پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتے لیکن اس کے باوجود وہ مداحوں سے محبت کرتی ہیں۔

حرا مانی کے فین پیج پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی، جسے پہلے اداکارہ کے شوہر مانی نے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیا تھا، جس میں دونوں نے تنقید کرنے والوں کو مزاحیہ انداز میں کرارا جواب دیا۔

مختصر ویڈیو میں دونوں ایئرپورٹ پر بیٹھے دکھائی دیتے ہیں، جس میں حرا اور مانی نے تنقید کرنے والوں کو کہا کہ تنقید کرنے والے ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، وہ ان سے کافی دور ہیں اور لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

اسی دوران حرا مانی کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ’جو اکھاڑنا ہے، اکھاڑ لو‘ ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے محبت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ انہیں تنقید کرنے کے باوجود مداحوں سے محبت ہے۔

دونوں نے مذکورہ ویڈیو 14 اگست کو وائرل ہونے والی اپنی ایک ویڈیو کے بعد جاری کی۔

یوم آزادی کے موقع پر حرا مانی کی لندن میں ایک تقریب میں پرفارمنس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں بولڈ لباس میں دیکھا گیا۔

مذکورہ ویڈیو میں حرا مانی اپنے 2019 کے مقبول ڈرامے ’دو بول‘ کے گانے ’جا تجھے معاف کیا‘ کو گاتی دکھائی دیتی ہیں اور وہ ساتھ ہی شائقین کو بھی مذکورہ گانا گانے کا کہتی ہیں مگر ان کے بار بار کہنے کے باوجود کوئی ان کے ساتھ گانا نہیں گاتا۔

اداکارہ و گلوکارہ کے ساتھ شائقین کی جانب سے گانا نہ گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی لوگوں نے ان پر تنقید کی تھی اور انہیں صرف اداکاری ہی کرنے کا مشورہ دیا تھا اور کہا تھا کہ گلوکاری ان کے بس کی بات نہیں۔

لوگوں کی تنقید کے بعد اب اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تنقید کرنے والے افراد سے بھی محبت کا اظہار کیا ہے۔

حرا مانی نے 14 اگست کو لندن میں ایک ایوارڈ تقریب میں پرفارمنس کی، اسی تقریب میں انہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

انسٹاگرام پر حرا مانی کے فین کی جانب سے بنائے گئے پیجز پر اسی تقریب میں اداکارہ کی جانب سے کی گئی پرفارمنسز کی مختلف ویڈیو شیئر کی گئی ہیں، جن میں انہیں مختلف پاکستانی گانوں پر پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حرا مانی نے تقریب میں ’پسوڑی، بجلی بھری ہے انگ انگ میں اور جا تجھے معاف کیا‘ سمیت متعدد گانوں پر پرفارمنس کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024