• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کیلیفورنیا میں شرارتی بندر نے کال کر کے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

شائع August 18, 2022
انکوائری کے بعد احساس ہوا کہ کپوچن نسل کے روٹ نامی بندر نےکال ملائی، پولیس — فائل فوٹو
انکوائری کے بعد احساس ہوا کہ کپوچن نسل کے روٹ نامی بندر نےکال ملائی، پولیس — فائل فوٹو

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے چڑیا گھر سے ایک ایمرجنسی سروس 911 پر کال موصول ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئی لیکن یہ کال کسی مصیبت یا ہنگامی حالت کا سامنے کرنے والے شخص نے نہیں بلکہ ایک بندر نے کی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہفتے کی رات کیلی فورنیا میں ایمرجنسی سروس 911 پر کال موصول ہوئی۔

پولیس نے کال ٹریس کرنے کی کوشش کی جس سے معلوم ہوا کہ یہ کال سین لوئس اوبیسپو کاؤنٹی میں ایک چڑیا گھر سے کی گئی ہے جس کی بعد پولیس اہلکار مذکورہ چڑیا گھر پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں : جاپان کا 'دہشت گرد' بندر

سان لوئس اوبیسپو کاؤنٹی میں شیرف کے نائبین نے لاس اینجلس سے 320 کلومیٹر شمال میں واقع پارک کا سراغ لگایا تاکہ کسی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں مدد فراہم کی جاسکے لیکن وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ وہاں نہ کوئی ایمرجنسی ہے نہ کوئی شخص مصیبت میں ہے، پولیس نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے انکوائری کا فیصلہ کیا۔

پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹ کے مطابق انکوائری کے بعد احساس ہوا کہ کال چڑیا گھر میں موجود کپوچن نسل کے روٹ نامی بندر نے ملائی ہو گی۔

مزید پڑھیں : جب ایک بندر نے اسمارٹ فون چرا کر سیلفیز لیں

پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا کہ انکوائری کے بعد احساس ہوا کہ کال چڑیا گھر میں موجود کپوچن نسل کے روٹ نامی بندر نے ملائی ہوگی، بظاہر، روٹ نامی بندر نے چڑیا گھر کا فون اٹھایا جو چڑیا گھر کی گالف گاڑی میں موجودتھا۔

کیپوچنزبندر خاص طور پر پھرتیلے ہوتے ہیں جو چیزین اٹھاکر ان کو ٹٹولتے اور دبانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ٹوئٹر پوسٹ میں کہا گیا کہ پولیس کے مطابق روٹ نے بھی موبائل کے ساتھ ایسا ہی کیا ہوگا اور اتفاق سے 911 کا نمبر ڈائل ہو گیا ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024