• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ میسیج کو دوبارہ حاصل کرنے کے فیچر کی آزمائش

شائع August 17, 2022
نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی—فوٹو: رائٹرز
نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی—فوٹو: رائٹرز

دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی، جس کے تحت صارفین ڈیلیٹ کیے گئے اپنے ہی پیغام کو دوبارہ حاصل کر سکیں گے۔

ایسا فیچر اب جی میل سمیت کئی ایپلی کیشنز اور سوشل ویب سائٹس پر دستیاب ہے، تاہم واٹس ایپ پر یہ نہیں تھا۔

واٹس ایپ کے زیادہ تر صارفین کی خواہش تھی کہ ایسا فیچر متعارف کرایا جائے، جس سے ڈیلیٹ میسیج یا مواد کو واپس حاصل کیا جائے اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ اس پر آزمائش شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈیلیٹ میسیج کو دوبارہ حاصل کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی اور فوری طور پر اس پر محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔

ڈیلیٹ کیا ہوا میسیج واپس کیا جا سکے گا—اسکرین شاٹ
ڈیلیٹ کیا ہوا میسیج واپس کیا جا سکے گا—اسکرین شاٹ

مذکورہ فیچر کی آزمائش کے لیے زیادہ تر امریکی و یورپی صارفین کو رسائی دی گئی ہے، تاہم اسے محدود پیمانے پر دنیا بھر کے صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

اسی فیچر کے تحت صارفین اپنے کسی بھی ڈیلیٹ کیے گئے پیغام یا مواد کو دوبارہ واپس حاصل کر سکیں گے۔

ممکنہ طور پر ڈیلیٹ کیے ہوئے مواد یا پیغام کو ڈیلیٹ کرنے 20 سیکنڈ کے اندر ہی واپس حاصل کرنا ممکن ہوگا، تاہم اس حوالے سے فوری طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

دیگر ایپس اور ویب سائٹس پر موجود اسی فیچر کے تحت صارفین پیغام کو ڈیلیٹ کرنے کے 20 سیکنڈ کے اندر ہی ڈیلیٹ کیے گئے مواد کو واپس حاصل کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔

ممکنہ طور پر اس فیچر کو واٹس ایپ رواں برس کے اختتام تک متعارف کرادے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024