• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

خواہش ہے ملک میں ٹریک، فیلڈ گیم کیلئے مخصوص اسٹیڈیم بنے، ارشد ندیم

شائع August 17, 2022
ارشد ندیم کا آبائی علاقے میں شہریوں نے پرجوش استقبال کیا — فوٹو: اے پی پی
ارشد ندیم کا آبائی علاقے میں شہریوں نے پرجوش استقبال کیا — فوٹو: اے پی پی

دولت مشترکہ اور اسلامک گیمز میں ایک ہی ہفتے کے دوران دو گولڈ میڈل پاکستان کے نام کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے حکومت سے ملک میں ٹریک اور فیلڈ اسپورٹس کے لیے مخصوص اسٹیڈیم بنانے کا مطالبہ کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک یک جہتی گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈلز حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس: ارشد ندیم جیولین تھرو میں میڈل جیتنے میں ناکام

25 سالہ ارشد ندیم نے انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز کے مقابلے میں 90 اعشاریہ 18 میٹر کے فاصلے پر جیولین پھینک کر ریکارڈ قائم کیا تھا، اس کے ساتھ ہی وہ 90 میٹر کے فاصلے پر جیولین پھینکنے والے پہلے جنوبی ایشیائی ایتھلیٹ بن گئے۔

بعد ازاں قونیا میں منعقدہ اسلامک یکجہتی گیمز میں ارشد ندیم نے 88.64 میٹر کے فاصلے پر جیولین پھینک کر ایک ہی ہفتے میں مسلسل سونے کا دوسرا تمغہ جیتا۔

کامن ویلتھ گیمز سے قبل ارشد ندیم نے امریکا میں ورلڈ ایتھلیٹس چیمپیئن شپ میں پانچواں نمبر حاصل کیا تھا جبکہ ارشد ندیم 60 سال میں کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر مشکل حریفوں کا مقابلہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ماہرین سے بہتر تربیت کی ضرورت ہوتی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ملک کے پرچم کو بلند ہوتے دیکھنے کے لیے بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: ارشد ندیم کے اولمپک فائنل میں پہنچنے پر شوبز شخصیات کا اظہارِ مسرت

ارشد ندیم نے اپنی حالیہ کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کا نام مزید روشن کرنا چاہتے ہیں اور مزید کہا کہ میری کامیابیاں اپنی محنت، بزرگوں اور قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہیں۔

بعد ازاں ارشد ندیم اپنے آبائی شہر میاں چنوں پہنچے جہاں ان کے اہل خانہ اور مداحوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024