• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

راحت فتح علی خان کی ویڈیو وائرل

شائع August 17, 2022
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی—اسکرین شاٹ
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی—اسکرین شاٹ

معروف ایوارڈ یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ شراب نوشی بھی کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو کسی ہوٹل یا نجی رہائش گاہ پر بنائی ہوئی محسوس ہوتی ہے،جس میں وہ ایک زائد العمر شخص کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر انہیں اپنی جان کہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں راحت فتح علی خان ضعیف العمر شخص کو کندھے سے مزید قریب کرکے کہتے سنائی دیتے ہیں کہ حاجی اقبال نگیبی ان کی جان اور نصرت فتح علی خان ہیں۔

وہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ وہ ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے اور انہیں کوئی ہاتھ لگائے گا تو گلوکار انہیں ہاتھ لگانے والون کو نہیں چھوڑیں گے۔

ویڈیو سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسے کسی معاملے کی وضاحت کرنے یا کسی کو پیغام پہنچانے کے لیے بنائی گئی ہے اور اس کی ریکارڈنگ سے محسوس ہوتا ہے کہ وہاں مزید لوگ بھی موجود تھے۔

ویڈیو میں نظر نہ آنے والے ایک تیسرے شخص کی آواز بھی سنائی دیتی ہے جو راحت فتح علی خان ہدایات دیتے سنائی دیتے ہیں کہ وہ یہ بھی کہیں کہ وہ اور حاجی اقبال نگیبی ایک ہیں۔

ویڈیو میں راحت فتح علی خان کے بولنے کے انداز سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یا تو نیند میں ہیں یا ان کی طبیعت ٹھیک نہیں، جس وجہ سے وہ ایک نارمل انسان کی طرح بولتے ہوئے نہیں دکھائی دیتے۔

ان کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے شراب نوشی کر رکھی ہے۔

لوگوں نے معروف گلوکار کی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ راحت فتح علی خان بھی ایسے ہوں گے۔

ان کی ویڈیو پر بعض افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے گلوکار کو ایک کنسرٹ میں بھی نشے کی حالت میں دیکھا تھا۔

جہاں کچھ لوگوں نے راحت فتح علی خان پر نشہ کرنے کا الزام لگایا، وہیں بعض لوگوں نے لکھا کہ مذکورہ ویڈیو کو سازش کے تحت بنایا گیا، تاکہ گلوکار کو بدنام کیا جا سکے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024