• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فیصل آباد: شادی سے انکار پر لڑکی کا اغوا و جنسی استحصال، 15 افراد کےخلاف مقدمہ درج

شائع August 17, 2022
پولیس نے فیصل آباد کی رہائشی بی ڈی ایس کی طالبہ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا —تصویر: پنجاب پولیس ٹوئٹر
پولیس نے فیصل آباد کی رہائشی بی ڈی ایس کی طالبہ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا —تصویر: پنجاب پولیس ٹوئٹر

فیصل آباد ویمن پولیس اسٹیشن نے سٹی پولیس افسر کی جانب سے 8 اگست کو پیش آئے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد ڈینٹسٹری کے فائنل ایئر کی طالبہ کی شکایت پر 15 ملزمان کے خلاف اغوا، تشدد، بھتہ خوری اور جنسی استحصال کا مقدمہ درج کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کی رہائشی بی ڈی ایس کی طالبہ نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376، 382، 354، 342، 148، 149، 337-اے، 337-ایف، 337-ایل اور 337-وی کے تحت درج ایف آئی آر میں بتایا کہ وہ اپنی بوڑھی والدہ کے ساتھ رہتی ہے اور ان کے دو بھائی برطانیہ اور آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔

شکایت گزار خاتون نے کہا کہ ان کی اپنے اسکول کے ساتھی 'اے' کے ساتھ دوستی اور خاندانی مراسم تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کانسٹیبل نے خاتون پولیس اہلکار کا ریپ کر کے ویڈیو وائرل کردی

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ان کی بدقسمتی اس وقت شروع ہوئی جب ان کے دوست کے بھائی 'دانش' نے اسے شادی کی پیشکش کی، لیکن انہوں نے اور ان کے گھر والوں نے اس پیشکش سے انکار کردیا۔

لڑکی نے بتایا کہ 8 اگست کو جب ان کا بھائی برطانیہ سے واپس آیا تو ملزم دانش اور اس کے 14 ساتھی ان کے گھر پہنچے اور ان کے بھائی کو شادی کی پیشکش قبول کرنے پر مجبور کیا۔

شکایت کنندہ نے بتایا کہ جب ان کے بھائی نے اس تجویز کو ٹھکرا دیا تو ملزم اور اس کے ساتھیوں نے انہیں اور ان کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی دانش کے گھر لے گئے جہاں انہوں نے دوبارہ مار پیٹ کی۔

متاثرہ لڑکی نے کہا کہ ملزم نے انہیں اپنے جوتے چاٹنے پر مجبور کیا، ان کا سر اور ایک ابرو مونڈھ دی اور ذلت آمیز سلوک کی ویڈیو بھی بنائی۔

لڑکی کے مطابق اس کے بعد ملزم انہیں دوسرے کمرے میں لے گیا جہاں اس نے انہیں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا اور اس فعل کو ریکارڈ کیا۔

مزید پڑھیں: جوڑے کو ہراساں کرنے کا کیس، 'ملزمان نے لڑکی کو برہنہ ڈانس نہ کرنے پر گینگ ریپ کی دھمکی دی'

شکایت گزار نے بتایا کہ ملزمان نے نہ صرف ان کے قیمتی موبائل فونز بلکہ 5 لاکھ روپے نقدی اور ساڑھے 4 لاکھ روپے کے طلائی زیورات بھی چھین لیے۔

متاثرہ لڑکی نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ ملزمان نے 10 لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کیا اور دھمکی دی کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو وہ ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں گے۔

اس حوالے سے سٹی پولیس افسر عمر سعید ملک نے بتایا کہ مدینہ ٹاؤن پولیس ڈویژن کے ایس ایس پی کی سربراہی میں ایک ٹیم نے 15 میں سے 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور شکایت کنندہ کو یقین دلایا کہ اس کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024