• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کا فاسٹ باؤلر محمد حسنین پر بظاہر چکنگ کا الزام

شائع August 15, 2022
— فوٹو: انڈین ایکسپرس
— فوٹو: انڈین ایکسپرس

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے 'دی ہنڈریڈ' ٹورنامنٹ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد حسنین پر بظاہر چکنگ کا الزام لگا کر تنازع کھڑا کر دیا۔

'انڈین ایکسپریس' کی رپورٹ کے مطابق مارکس اسٹونس نے یہ الزام 'دی ہنڈریڈ' میں 'اوول انوینسیبلز' اور 'سدرن بریو' کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران لگایا، اس میچ میں محمد حسنین کی ٹیم نے مخالف ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سدرن بریو کی جانب سے کھیلتے ہوئے مارکس اسٹونس نے 27 گیندوں پر 37 رنز بنائے، انہوں نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کیا، وہ محمد حسنین کی گیند پر ٹاپ ایج لگنے کے بعد مڈ آف پر سنچری بنانے والے ول جیکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

آؤٹ ہو کر پویلین کی طرف واپس جاتے ہوئے مارکس سٹونس کو بظاہر 22 سالہ محمد حسنین کےایکشن کی نقل کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جن کا ایکشن اس سال کے شروع میں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے دوران رپورٹ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ میں حسنین کا باؤلنگ ایکشن مشکوک رپورٹ

پاکستان میں پیدا ہونے والے برطانیہ کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹ عظیم رفیق نے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے، محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن کلیئر کر دیا گیا اور اس کا مارکس سٹونس سے کوئی تعلق نہیں۔

ٹوئٹر پر ڈینئیل بریٹنگ کا کہنا تھا کہ باؤلنگ ایکشن کو ریگولیٹ کرنے کا ایک نظام موجود ہے، اس میں عوامی سطح پر مخالف کھلاڑی کی دیانت داری پر سوال کرنا شامل نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: محمد حسنین کا ایکشن قانونی قرار، باؤلنگ کی اجازت مل گئی

خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرنے والے باؤلر پر سڈنی سکسرز کے خلاف میچ کے دوران چکنگ کا الزام لگایا گیا اور ان پر یہ الزام موئسز ہینریکس نے لگایا تھا۔

جنوری میں بی بی ایل کے امپائرز نے بھی ان کا ایکشن مشکوک قرار دے دیا تھا۔

تاہم 9 جون کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا تھا کہ فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو دوبارہ ہر قسم کی کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت مل گئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران ان کے بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رپورٹ ہوا لہٰذا اب حسنین باؤلنگ کر سکتے ہیں۔

محمد حسنین کو آئی سی سی سے منظور شدہ لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں دیے گئے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد معطل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار

حیدرآباد میں پیدا ہونے والے پاکستانی فاسٹ باؤلر نے آسٹریلیا کی ٹی20 لیگ بگ بیش لیگ میں یادگار ڈیبیو کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں تین وکٹیں لیتے ہوئے میچ میں چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آئی سی سی قوانین کے تحت باؤلر کا ایکشن 15 ڈگری کے زاویے کے اندر ہونا چاہیے۔ محمد حسنین، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا اہم حصہ تصور کیے جاتے ہیں اور اب تک 8 ون ڈے میچوں اور 18 ٹی 20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024