• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

سید مہدی شاہ کو گلگت بلتستان کا گورنر بنانے کی سمری منظور

شائع August 15, 2022
سید مہدی شاہ نوٹی فکیشن جاری ہونے پر اپنے عہدے کا حلف لیں گے — فائل فوٹو
سید مہدی شاہ نوٹی فکیشن جاری ہونے پر اپنے عہدے کا حلف لیں گے — فائل فوٹو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کو خطے کا گورنر بنانے کی سمری منظور کرلی۔

ایوان صدر سے گلگت بلتستان گورنر سیکریٹریٹ کو موصول ایک نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے گورننس آرڈر 2018 کے تحت وزیر اعظم نے کی طرف سے دی گئی تجویز پر سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو گورنر بنانے کی سمری منظور کرلی ہے۔

سید مہدی شاہ نوٹی فکیشن جاری ہونے پر اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

اس سے قبل سید مہدی شاہ 2009 سے پانچ سال کے لیے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بعض عناصر کو گلگت کا سکون پسند نہیں ،سید مہدی شاہ

انہوں نے 2015 کے بعد 2020 کے انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کی طرف سے انتخابات میں حصہ لیا مگر انہیں دونوں بار شکست ہوئی۔

2015 کے انتخابات میں پارٹی کی شکست پر مہدی شاہ کو پارٹی صدارت سے بھی ہٹادیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کو نیم صوبائی سیٹ اَپ ملنے کے بعد سید مہدی شاہ خطے کے پہلے وزیر اعلیٰ بنے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024