• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

دوبارہ ریکارڈ کیے گئے قومی ترانے کو ریلیز کردیا گیا

شائع August 15, 2022
دوبارہ ریکارڈ کیے گئے ترانے کی ویڈیو میں تمام کمیونٹیز کو دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
دوبارہ ریکارڈ کیے گئے ترانے کی ویڈیو میں تمام کمیونٹیز کو دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

قیام پاکستان کے چند سال بعد 1953 میں ریکارڈ کیے گئے قومی ترانے کو 68 سال بعد دوبارہ ریکارڈ کرکے ریلیز کردیا گیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے دوبارہ ریکارڈ کیے گئے قومی ترانے کی دھن وہی پرانے رکھی گئی ہے اور اس کے الفاظ بھی تبدیل نہیں کیے گئے، البتہ موسیقی میں جدت لائی گئی۔

دوبارہ ریکارڈ کیے گئے قومی ترانے کی دھن کو 48 موسیقاروں نے پرانی دھن کی طرح جدید انداز میں پیش کیا ہے اور اسے ملک کے تمام علاقوں کے 155 گلوکاروں نے گایا ہے۔

دو منٹ سے بھی کم دورانیے کی قومی ترانے کی ویڈیو میں 600 سے زائد افراد کو وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں قومی ترانے کی ویڈیو میں تینوں مسلح افواج کے جوانوں سمیت سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں پاکستان کی تمام مذہبی کمیونٹی کو پیش کیا گیا ہے، دوبارہ ریکارڈ کیے گئے ترانے کی ویڈیو میں مسیحی، ہندو اور سکھ کمیونٹی کے علاوہ دیگر مذہبی اقلیتیں بھی دکھائی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں ویڈیو میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کی ثقافت اور وہاں مقیم مختلف نسلی، ثقافتی آبادیاں بھی دکھائی گئی ہیں، علاوہ ازیں ویڈیو میں صنفی مساوات کا مظاہر بھی کیا گیا ہے اور خواتین کو بھی شانہ بشانہ دکھایا گیا۔

قومی ترانے کی دوبارہ ریکارڈنگ کا اہم کام گزشتہ ڈیڑھ برس کے دوران سر انجام دیا گیا، اس کام کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی دور حکومت میں جاوید جبار کی سربراہی میں قومی ترانہ کمیٹی بنائی گئی تھی، جس میں متعدد اہم شخصیات کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

کمیٹی نے ملک کے تمام علاقوں کے موسیقاروں و گلوکاروں کی خدمات حاصل کرنے کے علاوہ قومی ترانے کی دوبارہ ریکارڈنگ کے لیے ملک میں موجود ہر طرح کے موسیقی کے آلات کو بھی شامل کیا جب کہ دنیا میں پائے جانے والے جدید آلات کو بھی اس کا حصہ بنایا۔

قومی ترانے کی دوبارہ ریکارڈنگ کو 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر حکومت پاکستان کے یوٹیوب چینل سمیت وزارت اطلاعات و نشریاتی اور قومی ترانہ 75 کے نام سے بنائے گئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ریلیز کیا گیا۔

قومی ترانے کی نئی ریکارڈنگ کو تمام پاکستانیوں نے سراہا اور ٹیم کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ دوبارہ ریکارڈنگ سے پرانی ریکارڈنگ کی روح ختم نہیں ہوئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hnaif Aug 15, 2022 03:28pm
Quomi Taranay Ki Dhun or Dehrde Sal. Wah Great!

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024