• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: جشن آزادی منانے کیلئے جانے والا شخص مشتبہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق

شائع August 14, 2022
ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری جاں بحق —فائل فوٹو: اے پی پی
ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری جاں بحق —فائل فوٹو: اے پی پی

کراچی کے علاقے کلفٹن میں مشتبہ ڈاکوؤں نے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) صدر علی مردان کھوسو نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 50 سالہ نیک محمد یوم آزادی منانے کے لیے گلشن جمال جا رہا تھا کہ ان کے ساتھ یہ المناک واقعہ پیش آیا۔

پولیس افسر نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ ایک کار میں دیگر افراد کے ساتھ سفر کر رہا تھا کہ پرنس کمپلیکس کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تین مشتبہ افراد نے گاڑی کو روکا اور ان سے نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:کراچی: گھروں میں ڈکیتی، مزاحمت پر خاتون ڈاکٹر اور پولیس افسر کا گارڈ قتل

ایس پی نے بتایا کہ متاثرہ شخص نے مزاحمت کی اور ڈاکو سے پستول چھیننے کی کوشش کی جس پر اس نے فائرنگ کی اور ایک گولی نیک محمد کو لگی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا، تاہم ڈاکو قیمتی سامان لیے بغیر فرار ہو گئے۔

لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی : ڈکیتی مزاحمت میں حساس ادارے کا اہلکار قتل

ہفتہ کی رات شہر کے مختلف علاقوں میں یومِ آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ہفتے کی رات عباسی شہید ہسپتال، جناح ہسپتال اور سول ہسپتال میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 57 شہری علاج کے لیے لائے گئے، انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر میڈیکل کی طالبہ قتل

انہوں نے مزید کہا کہ کل زخمی ہونے والے افراد میں سے 12 خواتین تھیں جو گزشتہ رات جشن آزادی کے دوران ہونے والی فائرنگ سے زخمی ہوئیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024