• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لاہور میں ’حرام‘ مواد کی فروخت پر معروف سپر اسٹور سیل

شائع August 14, 2022
نیرڈز کینڈی میں ’حرام‘ اجزاء ’کارمائن کلر‘ ملا ہواتھا—فائل فوٹو: اے ایف پی
نیرڈز کینڈی میں ’حرام‘ اجزاء ’کارمائن کلر‘ ملا ہواتھا—فائل فوٹو: اے ایف پی

پنجاب حلال ڈیولپمنٹ ایجنسی (پی ایچ ڈی اے) نے ایک معروف سپر اسٹور کی برانچ کو بند کردیا ہےجہاں 'حرام' اجزاء سے بنی 'نرڈز' نامی کینڈی فروخت کی جارہی تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطاق پی ایچ ڈی اے کے رجسٹرار شعیب خان جدون کی ہدایت پر ریگولیٹری اتھارٹی نے جلال سنز کے خلاف کارروائی کی۔

انہوں نے کہا کہ چھاپے کی دوران معلوم ہوا کہ نیرڈز کینڈی میں 'حرام' جز کارمائن کلر ملا ہوا ہے جو کہ پنجاب حلال ڈیولپمنٹ ایجنسی کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کمشنر کی کارروائی، کورنگی میں امتیاز اسٹور سیل

انہوں نے کہا کہ پی ایچ ڈی اے نے نرڈز انگور اور اسٹرابیری کینڈی کے 119 پیکٹ موقع پر ہی ضائع کر دیے۔

شعیب جدون کا کہنا تھا کہ اسٹور کارروائی کے بعد ہمارے اگلے حکم تک بند رہے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'پی ایچ ڈی اے کے قوانین کے مطابق حرام اجزا پر مشتمل اشیا کی فروخت ایک گھناؤنا جرم ہے اور ہماری ٹیم ان تمام لوگوں کو پکڑے گی جو اس جرم میں ملوث ہیں اور انہیں قانون کی مطابق سزا ملےگی۔'

انہوں نے کہا کہ فوڈ بزنس آپریٹرز کے لیے پنجاب میں امپورٹڈ کھانے پینے کی اشیا کی فروخت کے لیے متعلقہ اتھارٹی سے حلال سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہے۔

مزید پڑھیں: بڑے اسٹورز نے ناقص نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن پورٹل مسترد کردیا

بصورت دیگر پی ایچ ڈی اے نہ صرف تاجروں کے کاروبار کو بند کرے گی بلکہ حرام مصنوعات فروخت کرنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی املاک بھی ضبط کرسکتی ہے۔

شعیب جدون کا مزید کہنا تھا کہ ایجنسی نے حرام یا مشتبہ اجزا سے بنی مصنوعات کی فروخت روکنے کے لیے تاجروں کو دی گئی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے بعد سپر اسٹورز کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024