• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ، 13 افراد جاں بحق، 5 زخمی

شائع August 13, 2022
رحیم یار خان میں حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہوئے—فوٹو: عرفان الحق
رحیم یار خان میں حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہوئے—فوٹو: عرفان الحق

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں چینی سے لدا ہوا ٹرک مسافر کوسٹر پر الٹنے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ فیروزہ ٹاؤن میں پیش آیا اور دس ایمرجنسی گاٹیوں اور ضلعی انتظامیہ کی کرینوں سمیت امدادی ٹیمیں تحصیل لیاقت پور اور خان پور سے بھیج دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان: تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی، جاں بحق افراد کی تعداد 74 ہوگئی

بیان میں کہا گیا کہ ٹیمیں امدادی کام میں مصروف ہیں اور کارروائی جاری ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ جاں بحق اور زخمیوں کو فیروزہ رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈپٹی کمنشر رحیم یار خان (ڈی سی) سید موسیٰ رضا نے بتایا کہ امدادی کام 7:30 بجے مکمل کرلیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ امدادی سرگرمیاں مکمل ہونے کے بعد حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری شروع کردی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ شناخت کے بعد لاشیں ان کے آبائی علاقوں کو ارسال کردی جائیں۔

عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے جائے وقوع پر پہنچنے میں تاخیر کرنے پر شدید احتجاج بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان میں خوفناک ٹریفک حادثہ

یاد رہے کہ نومبر 2019 میں ضلع رحیم یار خان کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے باعث 74 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024