• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یوم آزادی: قیدیوں کی سزاؤں میں کمی، پی آئی اے کا اندرون ملک سفر کیلئے رعایت کا اعلان

شائع August 13, 2022
پی آئی اے نے اپنے صارفین کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کیا—فوٹو: پی آئی اے ٹوئٹر
پی آئی اے نے اپنے صارفین کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کیا—فوٹو: پی آئی اے ٹوئٹر

پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور قومی ایئرلائن نے اندرون ملک سفر کرنے والے اپنے صارفین کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق جیلوں میں موجود قیدیوں کی سزاؤں میں پانچویں حصے کی کمی کی جائے گی۔

بیان کے مطابق صدر مملکت نے65 سال یا اس سے زائد عمر اور 15 سال يا اس سے زیادہ عرصہ قید کاٹنے والے قیدیوں کے لیے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ دی ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 60 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین جو 10 سال یا اس سے زیادہ برس قید کاٹ چکی ہیں، ان کے لیے بھی بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطاب قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں کی سزا پر مکمل چھوٹ دی گئی ہے اور اسی طرح 20 سال کی قید مکمل کرنے والے قیدیوں کی سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔

پی آئی اے کے کرایوں میں رعایت

سرکاری خبرایجنسی ‘اے پی پی’ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر اندرون ملک سفر کے لیے 14 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی آئی اے نے قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے صارفین کو خوشخبری دی کہ اس مرتبہ 14 اگست کو یوم آزادی کے اس خاص دن پر ہم اپنے تمام مقامی سفر پر 14فیصد حیرت انگیز رعایت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ بھی اپنے پیاروں کو حیران کر دیں اور آزادی کی 75 ویں سال گرہ منانے کے لیے سفر کریں اور اس رعایت کا فائدہ اٹھائیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024