• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان کا جدہ میں دہشت گردی کے حملے پر اظہار مذمت

شائع August 13, 2022
پاکستان کی حکومت اور عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں—فوٹو:فائل
پاکستان کی حکومت اور عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں—فوٹو:فائل

پاکستان نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی ہے، جس میں ایک پاکستانی سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

جده کےسرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2015 کے خطرناک بم دھماکے کے الزام میں مطلوب شخص نے رواں ہفتے دھماکا خیز ڈیوائس سے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب سیکیورٹی فورسز نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی، دھماکے میں ملزم ہلاک جبکہ چارافراد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: جدہ میں مشتبہ دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملزم کی شناخت عبداللہ بن زید الشہری کے نام سے ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الشہری نے بدھ کی رات جدہ کے الصمیر محلے میں دھماکا خیز بیلٹ سے دھماکا کیا جس سے سیکیورٹی فورسز کے تین ارکان زخمی ہو گئے کیونکہ انہوں نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی اور ایک پاکستانی شہری بھی زخمی ہوا تھا۔

سعودی سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق الشہری پر شبہ تھا کہ وہ دہشت گردی کے ایک سیل کا رکن تھا جس نے 2015 میں ابھا میں قائم مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے لیے روابط بنائے تھے۔

سعودی عرب کی حکومت نے 2016 میں الشہری کا نام بم دھماکے کے سلسلے میں مطلوب چھ سعودی شہریوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 200 سے زائد افراد گرفتار

آج دفتر خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف سعودی عرب کی قیادت، حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل حمایت اور گہری یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024