• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بیرک گولڈ کا بلوچستان میں امدادی کاموں کیلئے ڈیڑھ لاکھ ڈالر فنڈ کا اعلان

شائع August 13, 2022
بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگ مون سون کی شدید بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے — فائل فوٹو: ڈان
بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگ مون سون کی شدید بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے — فائل فوٹو: ڈان

بلوچستان میں غیرمعمولی بارشوں اور سیلاب کے سبب امداد اور بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے بیرک گولڈ کارپوریشن (بی جی سی) صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کو ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر فراہم کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگ مون سون کی شدید بارشوں اور طوفانی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جس سے پورے ملک میں اب تک 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بیرک گولڈ کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو مارک برسٹو نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں بلوچستان کے عوام کو پہنچنے والے جانی نقصان اور مصائب پر اظہار تعزیت کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، صوبے کے 10 اضلاع آفت زدہ قرار

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی فنڈ میں حصہ ڈالنا اس شراکت داری کے جذبے کا عکاس ہے جس کے تحت بیرک گولڈ کارپوریشن، بلوچستان اور پاکستان نے ریکوڈک منصوبے کی تشکیل نو اور اسے دوبارہ شروع کرنے کا آغاز کیا تھا جس میں دنیا کے سب سے بڑے تانبے اور سونے کے ذخائر ہیں۔

اس منصوبے کا 50 فیصد حصہ بیرک گولڈ اور 50 فیصد پاکستان کے پاس ہو گا، جس میں سے 25 فیصد حکومت بلوچستان اور 25 فیصد وفاق کو ملے گا۔

مارک برسٹو نے کہا کہ ’اس منصوبے میں اپنے حصے سے بلوچستان کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا، قانونی کارروائی کی تکمیل اور پراجیکٹ کی تشکیل نو کے بعد ہم 7 کروڑ ڈالر کی کُل تخمینہ لاگت سے سماجی ترقیاتی پروگراموں پر عمل درآمد تعمیراتی کام کے آغاز سے پہلے ہی شروع کر دیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’مزید برآں ریکوڈک پہلے سال میں 50 لاکھ ڈالر تک، دوسرے میں 75 لاکھ ڈالر تک اور اس کے بعد تعمیرات شروع ہونے تک ایک کروڑ ڈالر تک کی رائلٹی فراہم کرے گی‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024