• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

نظر انداز کیے جانے پر شان مسعود ناراض، قومی ٹیم کی نمائندگی سے انکار

شائع August 12, 2022
شان مسعود شاہینز کی نمائندگی کی ہدایات ملنے پر ناراض ہو کر کیمپ چھوڑ گئے اور کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے چلے گئے ہیں — فائل فوٹو: اے پی
شان مسعود شاہینز کی نمائندگی کی ہدایات ملنے پر ناراض ہو کر کیمپ چھوڑ گئے اور کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے چلے گئے ہیں — فائل فوٹو: اے پی

سلیکٹرز کی نظر کرم سے محروم پاکستان کے اوپننگ بلے باز شان مسعود نے دورہ نیدرلینڈز کے لیے پریکٹس میچ کے سلسلے میں پاکستان شاہینز کی ٹیم کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈان کو معلوم ہوا ہے کہ شان مسعود شاہینز کے لیے کھیلنے پر خوش نہیں ہیں اور وہ سینئر ٹیم میں شامل ہونا چاہتے تھے، گزشتہ سال سے زبردست فارم کا مظاہرہ کرنے والے شان مسعود دورہ نیدرلینڈز کے لیے اہم امیدوار تھے کیونکہ ان کا پاسپورٹ ویزا پراسیسنگ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: شان مسعود کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنیوالے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے

تاہم پاکستان کے بجائے شاہینز کے لیے کھیلنے کی ہدایات ملنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ ناراض ہو گئے ہیں کیونکہ وہ کیمپ چھوڑ کر انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے چلے گئے۔

اس سال بنگلہ دیش کے خلاف نوجوان اوپنر عبداللہ شفیق کے ڈیبیو اور ٹیسٹ ٹیم کے لیے مسلسل عمدہ کارکردگی کے بعد سے 32 سالہ شان مسعود مسلسل ٹیم سے باہر ہیں حالانکہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کے ساتھ ساتھ کاؤنٹی میں بھی بہترین کھیل پیش کر چکے ہیں۔

عمدہ کارکردگی کے باوجود شان مسعود کو تینوں فارمیٹس میں نظر انداز کردیا گیا ہے، 22-2021 میں قائداعظم ٹرافی میں 71.71 کی اوسط سے شان مسعود نے رنز اسکور کیے تھے، شان 2022 کی پاکستان سپر لیگ مین سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھے، انہوں نے رنرز اپ ملتان سلطانز کے لیے 12 میچز میں 478 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: شان مسعود، انگلینڈ میں 24 برس بعد سنچری کرنے والے پاکستانی اوپنر

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے انگلش کاؤنٹی کے آٹھ میچوں میں ایک ہزار سے زیادہ رنز بنائے تھے اور کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے کھلاڑی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024