• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سب میرین کیبل نظام میں خرابی، ملک بھر میں انٹرنیٹ متاثر

شائع August 12, 2022
مصر کے قریب سوئز کینال اور بحیرہ روم میں کیبل نظام میں خرابی کے باعث دیگر ممالک میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی — فائل فوٹو/ رائٹرز
مصر کے قریب سوئز کینال اور بحیرہ روم میں کیبل نظام میں خرابی کے باعث دیگر ممالک میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی — فائل فوٹو/ رائٹرز

سنگاپور سے فرانس اور اٹلی تک جانے والی سب میرین کیبل نظام میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کی مطابق کیبل چلانے والی کمپنی ٹرانس ورلڈ ہوم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ’ٹیرسٹیریل نیٹ ورک میں فائبر کٹ‘ کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں خلل پڑا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ایک سینئر اہلکار نے ڈان کو بتایا کہ پاکستان میں تین سب میرین کیبل آپریٹرز میں سے ایک ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس کے کیبل نیٹ ورک میں خلل پایا گیا۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ نے گوادر کے قریب ڈوبتے بھارتی جہاز کے عملے کے 9 اراکین کو بچالیا

مصر کے قریب سوئز کینال اور بحیرہ روم میں کیبل نظام میں خرابی کے باعث دیگر ممالک میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔

ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ کیبل سمندر کی گہرائی میں موجود تھی لیکن مصر میں تقریباً 480 کلومیٹر کا ایک ٹکڑا خشکی پر تھا تاکہ سوئیز کینال میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت کی وجہ سے پریشانی سے بچا جاسکے۔

اہلکار نے مزید بتایا کہ زمین پر مرمت کا کام، سمندر کی گہرائی میں نقصان کا سراغ لگانے کے مقابلے میں آسان ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے تین سیکیورٹی فیچر متعارف کرادیے

جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطی، مغربی یورپ میں سب میرین کیبل نظام تقریباً 20 ہزار کلومیٹر طویل ہے، جو فرانس کے مارسیل سے سنگاپور تک پھیلا ہوا ہے۔

اس وقت پاکستان سے منسلک سات سب میرین انٹرنیٹ کیبل سسٹم ہیں جن میں سے چار پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، دو ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس اور ایک کیبل نظام جو حال ہی میں آن لائن آیا ہے، جو چینی کمپنی کی ملکیت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024