• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سام سنگ نے گلیکسی زی کے فولڈ ایبل فونز متعارف کرادیے

شائع August 10, 2022
—فوٹو: سام سنگ
—فوٹو: سام سنگ

صارفین کا طویل انتظار ختم کرتے ہوئے جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے گلیکسی زی کے تھرڈ جنریشن اور اپگریڈ ٹیکنالوجی کے حامل دو فولڈ ایبل فونز متعارف کرادیے، جن میں رپورٹس کے برعکس کم میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

خبریں تھیں کہ ممکنہ طور پر سام سنگ فولڈ ایبل گلیکسی فونز میں 108 میگا پکسل کیمرا متعارف کرائے گی، تاہم ایسا نہیں ہوا اور دونوں فونز کے مین کیمرا 50 میگا پکسل ہی رکھے گئے ہیں، جن سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ انہیں اپگریڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

دونوں فونز کے حوالے سے گزشتہ چند ماہ سے کئی خبریں سامنے ائی تھیں اور اب فونز کو متعارف کرادیا گیا، جن کی قیمت 1800 سے ایک ہزار ڈالر تک رکھی گئی ہے۔

گلیکسی زی فور

زی سیریز کا یہ فون طاقتور ترین ہے، جس کی کوراسکرین 6.2 انچ جب کہ مین اسکرین 6.7 انچ کی ہے جوٹیبلیٹ کی طرح کھولنے پر بڑھ کر 7.6 انچ ہوجائے گا۔

اس فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا وائڈ اینگل کے فیچر کے ساتھ 50 میگا پکسل کا دیا گیا ہے جب کہ دوسرا 12 اور تیسرا بھی 12 میگا پکسل کا دیا گیا ہے اور تینوں کیمرے کی وائڈ اور میکرو ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر بھی دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے 4 میگا پکسل کو اسکرین کے اندر جب کہ 10 میگا پکسل کو کیمرے کے باہر دیا گیا ہے۔

فون کی اسکرین میں جدید ٹیکنالوجی اور فیچرز کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ فون کو یہاں وہاں کرنے سے اسکرین کو مڑنے نہیں دیتے۔

گلیکسی زی فور کو 12 جی بی ریم کے ساتھ 128 اور 256 کے علاوہ 512 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون میں 4400 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 25 واٹ وائرڈ جبکہ 15 وائٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے اور اس کے سائڈ پر فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے

اس فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم رپورٹس کے مطابق اس کی قیمت 1800 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 4 لاکھ سے زائد تک ہوسکتی ہے۔

گلیکسی زی فور فلپ

اس فون میں 6.7 انچ کا ڈسپلے اسکرین دیا گیا ہے جو فون کو ٹیبلیٹ کی طرح کھولنے پر بڑھ کر سات انچ تک ہوجاتا ہے۔

زی فور فلپ کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں جو کہ ترتیب وار 12 میگا پکسل کے ہیں مگر ان میں بھی وائڈ اور میکرو اینگل ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا گیا ہے۔

زی سیریز کے دوسرے فون کے برعکس اس کے فرنٹ پر ایک ہی 10 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔

اس فون کو کمپنی نے 8 اور 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی میموری کے دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا ہے۔

گلیکسی زی فور فلپ کی بیٹری بھی چھوٹی دی گئی ہے جو کہ 3700 ایم اے ایچ کی ہے مگر اس کا چارجر 25 میگا واٹ کا دیا گیا ہے، ساتھ ہی اس میں 10 میگا واٹ وائرلیس چارجر کی سپورٹ دی گئی ہے۔

اس میں بھی سائیڈ میں فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے اور رپورٹس کے مطابق اس کی قیمت امریکی ایک ہزار ڈالر یعنی پاکستانی 220 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024