• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آپ کی آنکھوں اور ذہن میں گندگی ہے، ایشل فیاض کا مداح کو جواب

شائع August 6, 2022
اداکارہ نے تعریفیں کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے تعریفیں کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ایشل فیاض کی جانب سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز پر نامناسب کمنٹ کرنے والے مداح کو دیے گئے کرارے جواب کا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا، جس میں انہوں نے مداح کو ان فالو کرنے کی درخواست بھی کردی۔

حال ہی میں ایشل فیاض نے انسٹاگرام پر سیاہ ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں کھچوائی گئی پروموشنل تصاویر اور مختصر ویڈیو شیئر کیا تھا، جس پر لوگوں نے جہاں ان کی تعریفیں کیں، وہیں بعض افراد نے ان پر تنقید بھی کی۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کے بعد جہاں شوبز، فیشن اور ماڈلنگ کی دنیا سے وابستہ شخصیات نے ان کی فٹنیس اور انداز کی تعریفیں کیں، وہیں عام مداحوں نے بھی ان کی خوبصورتی کو سراہا۔

تاہم بعض افراد نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ماہ محرم کا خیال کرنے کا درس بھی دیا اور ان کی تصاویر کو بولڈ قرار دیتے ہوئے انہیں شرم دلانے کی کوشش بھی کی۔

کچھ صارفین نے ان کے انداز کو پاکستانی سماج کے خلاف قرار دیتے ہوئے انہیں بولڈ لباس نہ پہننے اور جسامت کی نمائش نہ کرنے کے مشورے بھی دیے۔

بعض مداحوں نے انہیں پرانے انٹرویوز میں کہی گئی اپنی باتیں یاد دلائیں کہ وہ کہ چکی ہیں کہ وہ بولڈ لباس نہیں پہنتیں تو پھر یہ کس طرح کا لباس ہے؟

اداکارہ نے تصاویر پر تعریف کرنے والے افراد کے کمنٹس پر جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے تنقید والوں کو بھی کرارے جوابات دیے۔

ایک مداح نے ان کے لیے کمنٹ کیا کہ وہ جسمانی نمائش کرکے توجہ حاصل کرنے کے بجائے اپن فن دکھائیں تو بہتر ہوگا۔

اسی شخص کے کمنٹ پر اداکارہ نے جواب میں لکھا کہ ’ان کا انسٹاگرام، ان کی مرضی، اگر انہیں اتنا مسئلہ ہے تو وہ ان کی تصاویر کو نہ دیکھیں‘۔

زیادہ تر لوگوں نے اداکارہ کے لباس کو بولڈ قرار دیا—اسکرین شاٹ
زیادہ تر لوگوں نے اداکارہ کے لباس کو بولڈ قرار دیا—اسکرین شاٹ

ایشل فیاض نے جواب میں مزید لکھا کہ ان کی تصاویر میں کوئی برائی نہیں، وہ عام تصاویر ہیں جب کہ دیکھنے والے شخص کے ذہن اور آنکھوں میں گندگی ہے۔

انہوں نے تنقید کرنے والے شخص کو ان فالو کرنے کی درخواست بھی کی، اداکارہ کے کرارے جواب کا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا اور شوبز شخصیات نے ان کی بہادری کی تعریفیں کیں۔

بعد ازاں اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کی پرائیویسی کو تبدیل کرتے ہوئے کمنٹ کا سیکشن بند کردیا، تاہم لوگوں نے ان کی مختصر ویڈیو پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Nadeem Aug 06, 2022 05:20pm
پاکستان کی خواتین اداکار اور ماڈل کو جب خبروں میں آنا ہو یا اپنی ریٹنگ میں اضافہ کرنا ہو تو مجرب طریقہ یہ ہی ہے کہ متنازع تصویر پوسٹ کرکے ،اگر کوی اعتراض کرے تو اسے غلط ثابت کیا جاے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024