• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کامن ویلتھ گیمز 2022: پاکستانی ریسلرز نے 2 چاندی کے تمغے جیت لیے

شائع August 6, 2022
86 کلوگرام پلس ٹائٹل کے لیے پاکستان کے محمد انعام پاک-بھارت مقابلے میں ناکام ہوئے— سی ڈبلیو جی 2022
86 کلوگرام پلس ٹائٹل کے لیے پاکستان کے محمد انعام پاک-بھارت مقابلے میں ناکام ہوئے— سی ڈبلیو جی 2022

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی ریسلنگ ٹیم نے 2 طلائی تمغے جیتنے کی کوشش کی تاہم مقابلے کے اختتام پر دونوں ریسلرز 2 چاندی کے تمغے جیتنے میں کامیاب رہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 86 کلوگرام پلس ٹائٹل کے لیے پاکستان کے محمد انعام پاک بھارت مقابلے میں ناکام ہوئے جبکہ زمان انور کو کوونٹری ایرینا میں 125 کلو گرام پلس کے فائنل میں شکست ہوئی۔

اس سے قبل 65 کلو گرام پلس کے مقابلے میں پاکستان کے عنایت اللہ کی جانب سے کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد ان کے چاندی کے تمغوں سے کامن ویلتھ گیمز میں اب تک پاکستان کے تمغوں کی کُل تعداد 5 ہو گئی۔

دوسری جانب پاکستان کے نوجوان اسپرنٹر شجر عباس نے کامن ویلتھ گیمز کی 200 میٹر دوڑ میں فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، اگر وہ پوڈیم میں جگہ بنا لیتے ہیں تو آج پاکستان کو ایک اور تمغہ حاصل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز : کانسی کے تمغے کے بعد پاکستان نے پہلا طلائی تمغہ بھی جیت لیا

22 سالہ اسپرنٹر نے گزشتہ روز الیگزینڈر اسٹیڈیم میں مقابلے کے سیمی فائنل میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔

پاکستان کے لیے واحد طلائی تمغہ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے جیتا ہے، امیدیں تھیں کہ محمد انعام اس فہرست میں ایک اور تمغہ شامل کریں گے لیکن آسٹریلیا میں کھیلوں کے پچھلے ایڈیشن میں شاندار کارکردگی دکھانے والے 33 سالہ ویٹ لفٹر اس کارنامے کو نہیں دہرا سکے اور فائنل میں بھارتی حریف دیپک پونیا سے 0-3 سے ہار گئے۔

دوسری جانب زمان انور کو 125 کلو گرام پلس کے فائنل میں کینیڈا کے امرویر ڈھیسی نے 0-7 سے باآسانی شکست دی۔

پاکستان کے نوجوان ایتھلیٹ شجر عباس نے کامن ویلتھ گیمز کی 200 میٹر ریس میں فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، 200 میٹر دوڑ کے سیمی فائنل مرحلے کی پہلی ریس میں شجر عباس 20.89 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، ویمنز ٹی 20 کرکٹ، بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

اس سے قبل نیشنل ایگزی بیشن سینٹر ہال میں پاکستان کے ٹیبل ٹینس کھلاڑی فہد خواجہ نے انگلینڈ کے پال ڈرنکہال کے خلاف راؤنڈ آف 32 سنگلز ٹائی کا زبردست آغاز کیا تاہم بعد ازاں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

یونیورسٹی آف برمنگھم اسکواش سینٹر میں ہونے والے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کا سفر اس وقت تمام ہوا جب ناصر اقبال اور طیب اسلم کو اسکاٹش ٹیم گریگ لوبن اور روری اسٹیورٹ نے ڈبلز راؤنڈ آف 16 ٹائی میں شکست دے دی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024