• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

تھائی لینڈ کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک

شائع August 5, 2022
مرنے والے تھائی باشندے ہیں جن میں چار خواتین اور نو مرد شامل ہیں — فوٹو: اے ایف پی
مرنے والے تھائی باشندے ہیں جن میں چار خواتین اور نو مرد شامل ہیں — فوٹو: اے ایف پی

تھائی لینڈ کے ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق سوانگ روزناتھماساتھن ریسکیو فاؤنڈیشن کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آگ رات تقریباً ایک بجے صوبہ چونبوری کے ضلع ستہپ کے ماؤنٹین بی نائٹ اسپاٹ پر لگی جو بنکاک سے تقریباً 150 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔

مزید پڑھیں: تھائی لینڈ: ہاسٹل میں آتشزدگی سے 17طالبات ہلاک

ریسکیو سروس کی طرف سے پوسٹ کی گئی ویڈیو فوٹیج میں لوگوں کو کلب سے چیختے ہوئے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ان کے کپڑے جل گئے تھے کیونکہ پیچھے بہت زیادہ آگ لگی ہوئی تھی۔

ریسکیو سروس نے کہا کہ کلب کی دیواروں پر آتش گیر سوتی جھاگ کی وجہ سے آگ میں تیزی آئی اور فائر فائٹرز کو اس پر قابو پانے میں تین گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔

سروس نے بتایا کہ مرنے والوں میں 4 خواتین اور 9 مرد شامل ہیں جو داخلی دروازے اور باتھ روم میں پھنسنے سے مرے اور ان کی لاشیں بری طرح جلی ہوئی تھیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ تمام متاثرین تھائی باشندے ہیں۔

فلوٹا لوانگ پولیس اسٹیشن کے پولیس لیفٹیننٹ کرنل بونسونگ ینگ یونگ نے کہا کہ حادثے میں کسی غیر ملکی کی موت نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل: نائٹ کلب میں آتشزدگی، 245 افراد ہلاک

تھائی لینڈ کے نائٹ کلبوں اور بارز میں صحت اور حفاظت کے ضوابط کے حوالے سے طویل عرصے سے خدشات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

2009 میں بنکاک کے دلکش سانتیکا کلب میں نئے سال کی تقریب کے دوران بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے 67 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

سانتیکا کے مالک کو آتش بازی کے سبب لگنے والی آگ پر تین سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

حال ہی میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک فوکٹ کے جزیرے پر کلب میں بجلی کی خرابی کی وجہ سے لگنے والی آگ میں 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024