• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

نینسی پلوسی کے دورے کے بعد چین نے تائیوان کے گرد فوجی مشقیں شروع کردیں

شائع August 4, 2022
چین کی سرکاری میڈیا کے مطابق فوجی مشق دوپہر 12 بجے شروع ہوئی جس میں براہ راست فائرنگ بھی کی گئی — فائل فوٹو: رائٹرز
چین کی سرکاری میڈیا کے مطابق فوجی مشق دوپہر 12 بجے شروع ہوئی جس میں براہ راست فائرنگ بھی کی گئی — فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد اہم بین الاقوامی جہاز رانی کے راستوں کو گھیرتے ہوئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے چین نے تائیوان کے گرد اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق نینسی پلوسی گزشتہ روز تائیوان کا دورہ کیا تھا جس نے بیجنگ کی طرف سے دھمکیوں کی ایک کڑی کو جنم دیا ہے کیونکہ چین خودمختار جزیرے تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے۔

مزید پڑھیں: چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکا اس کا دفاع کرے گا، بائیڈن

نینسی پلوسی کے دورے پر چین نے سخت بیان جاری کرتے ہوئے سزا کا عزم کیا ہے اور تائیوان کے گرد دنیا کے مصروف سمندری راستوں پر فوجی مشق کرنے کا اعلان کیا۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق فوجی مشق دوپہر 12 بجے شروع ہوئی جس میں براہ راست فائرنگ بھی کی گئی۔

سرکاری ٹی وی ’سی سی ٹی وی‘ کے مطابق اس مشق کے لیے جزیرے کے گرد 6 سمندری راستوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور متعلقہ بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں کو متعلقہ راستوں سے نہیں گزرنا چاہیے۔

یہ مشقیں تائیوان کے آس پاس کے متعدد زونز میں ہو رہی ہیں، کچھ مقامات پر ساحل کے صرف 20 کلومیٹر کے اندر ہو رہی ہیں جو کہ اتوار کی دوپہر کو اختتام پذیر ہوں گی۔

تاہم تائیوان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ وہ مشقوں کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'آگ سے نہ کھیلیں'، امریکی عہدیدار کے تائیوان دورے پر چین کا انتباہ

وزارت دفاع نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ کے بغیر اور تنازعات میں اضافہ نہ کرنے اور تنازعات کو ہوا نہ دینے کے رویے کے ساتھ جنگ کی تیاری کے اصول برقرار رکھے گی۔

بیجنگ کے قوم پرست سرکاری میڈیا ٹیبلائیڈ ’گلوبل ٹائمز‘ نے فوجی تبصرہ کاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشقیں بے مثال ہیں اور یہ میزائل پہلی بار تائیوان کے اوپر سے اڑیں گے۔

دوسری جانب 7 صنعتی ممالک کے گروپ نے چین کی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے تائیوان میں جارحانہ فوجی سرگرمیوں کے بہانے امریکی اسپیکر کے دورے کو استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

جہازوں کو تنبیہ

تائیوان کی میری ٹائم اور پورٹ بریو نے گزشتہ روز تمام جہازوں کو خبردار کیا کہ مشقوں کے لیے استعمال کیے جانے والے راستوں سے گزرنے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں: چین پر تائیوان کو دوسرا ہانگ کانگ بنانے کا الزام

تائیوان کی کابینہ نے کہا ہے کہ چین کی مشقیں اس کے فلائٹ انفارمیشن ریجن (ایف آئی آر) سے گزرنے والے 18 بین الاقوامی راستوں میں خلل ڈالیں گی۔

چین کے وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے بدھ کو ایک بریفنگ میں کہا کہ نینسی پلوسی کے تائیوان کے دورے کے ارد گرد موجودہ کشیدگی میں امریکا اشتعال انگیز ہے اور چین اس کا شکار ہے۔

کچھ حدود

تائیوان کے 2 کروڑ 30 لاکھ افراد طویل عرصے سے چینی حملے کے امکان میں زندگی گزار رہے ہیں، لیکن یہ خطرہ صدر شی جن پنگ کے دور میں شدت اختیار کر گیا ہے جو چین کے سب سے زیادہ باوقار حکمراں تصور کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چین-تائیوان تنازع: چین کے آگے نہیں جھکیں گے، تائیوانی صدر

تائیوان جزیرہ ایک بار پھر امریکا اور چینی قیادت کے درمیان ایک فلیش پوائنٹ کے طور پر ثابت ہو رہا ہے، چین اس مدت میں حکمراں جماعت کی ایک اہم میٹنگ سے قبل طاقت کا مظاہرہ کرنے کے خواہاں ہے جس میں چینی صدر کو تیسری مرتبہ اقتدار ملنے کی امید ہے۔

بین الاقوامی کرائسز گروپ میں چین کے لیے سینئر تجزیہ کار امندا سیاؤ نے کہا کہ چین کی اعلان کردہ فوجی مشقیں تائیوان کے ارد گرد چینی فوجی سرگرمیوں کی موجودہ بیس لائن اور 96-1995 کے آخری تائیوان بحران سے مزید اضافہ کرنے کی طرف اشارہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024