• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بلوچستان: لسبیلہ سمیت دیگر علاقوں میں 3.8 شدت کا زلزلہ

شائع August 3, 2022
—فائل/فوٹو: رائٹرز
—فائل/فوٹو: رائٹرز

محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) کے مطابق بلوچستان کے شہر لسبیلہ اور دیگر علاقوں میں 3.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پی ایم ڈی کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ کے مطابق زلزلہ دوپہر 2 بج کر 44 منٹ میں آیا، جس کا مرکز بیلہ کے علاقے سے 103 کلومیٹر شمال مغرب میں اور گہرائی 33 کلومیٹر تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع لسبیلہ اور اس کے قریبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے تاحال کوئی جانی نقصان کا اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں:پشاور سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیال رہے کہ پچھلے ہفتے اسی طرح کے ایک واقعے میں پسنی کے قریب ساحل پر لگاتار دو زلزلے آئے تھے، 5.6 شدت کا پہلا زلزلہ شام 6 بج کر 42 منٹ پر آیا تھا، جس کی گہرائی 60 کلومیٹر تھی، دوسرا زلزلہ جس کی شدت 5 تھی، اس کے 10 منٹ بعد شام 6 بج کر 52 منٹ پر آیا اور اس کی گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔

یہ زلزلے ایک ایسے وقت میں آئے ہیں جب بلوچستان پہلے ہی مون سون کی طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے خطرناک سیلاب سے دوچار ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، جب کہ حکام کی جانب سے ایک درجن سے زائد اضلاع میں سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد کی امداد کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: سوات، مینگورہ سمیت دیگر اضلاع میں زلزلہ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے علاقوں قلات، چمن، زیارت، مسلم باغ، سبی، مستونگ، دالبدین، خضدار، لسبیلہ اور بارکھان میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں یکم جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024