• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

آئی ایم ایف کی یقین دہانی، روپے کی قدر میں بہتری کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

شائع August 2, 2022
اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ، روپے میں بہتری تیسری دن بھی برقرار رہی— فائل فوٹو: اے ایف پی
اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ، روپے میں بہتری تیسری دن بھی برقرار رہی— فائل فوٹو: اے ایف پی

اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جس کو تجزیہ کاروں نے روپے کی قدر میں بحالی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اس بیان کو بھی قرار دیا ہے کہ پاکستان نے قرض کی قسط کے جائزے کے لیے درکار تمام پیشگی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 40 ہزار 191 عشاریہ 61 پوائنٹس پر بند ہوا، جس میں گزشتہ روز کے برعکس 115 عشاریہ 65 پوائنٹس یا مجموعی طور پر 0.29 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے قرض کے اجرا کے لیے آخری شرط پوری کرلی ہے، آئی ایم ایف

گزشتہ روز انڈیکس کم پوائنٹس پر بند ہوا تھا کیونکہ لین دین ریکارڈ مہنگائی سے شدید متاثر ہوئی تھی، آج کاروبار کے منفی آغاز کے فوری بعد 300 پوائنٹس سے زیادہ گراوٹ ہوئی تھی۔

تاہم، بعد میں کے ایس ای- 100 دن بلند ترین سطح 40 ہزار 458.09 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔

انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز میں ریسرچ کے سربراہ رضا جعفری نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تمام پیشگی کارروائیوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی بڑی تیزی سے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور خیال بھی بڑھ رہا ہے کہ چاہے مستقبل قریب میں پاکستان کی سیاست عدم استحکام کا شکار رہے مگر پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اس سے جذبات میں بہتری آ رہی ہے، جس کی عکاسی غیر ملکی کرنسی مارکیٹ میں بھی رونما ہوتی ہے۔

ابا علی حبیب سکیورٹیز کے ریسرچ سربراہ سلمان نقوی کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ کے مثبت ہونے کی خبر کے اسباب دیگر بھی ہیں، جن میں عالمی سطح پر اشیا کی نرخوں میں کمی، بہتر انداز میں ٹیکس وصول کرنا اور آئی ایم ایف سے ایک اچھی خبر آنے کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر میں معمولی اضافہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی

انہوں نے کہا کہ یہ چیزیں بظاہر سازگار ہیں، اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ اتنا نقصان دہ نہیں جیسا کہ توقع کی جا رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے مارکیٹ کو نقصان پہنچ سکتا تھا مگر ایسا لگتا ہے کہ یہ فیصلہ غیرجانب دار بنیادوں پر ہے اور مارکیٹ نے اس پر مثبت ردعمل دیا ہے۔

سلمان نقوی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مارکیٹ کا راستہ آئی ایم ایف کی طرف سے قسطوں کے اجرا، شرح مبادلہ اور افراط زر کے اعداد و شمار سے طے کیا جائے گا۔

عارف حبیب کارپوریشن کے احسن محنتی نے بھی کے ایس ای-100 انڈیکس پوائنٹس میں اضافے، روپے کی قدر میں بہتری اور آئی ایم ایف کے بیان کو سراہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی جانب سے قرض کی بروقت ادائیگی کی یقین دہانی اور ای سی پی کے فیصلے نے تیزی کی سرگرمیوں میں ایک خاص کردار ادا کیا۔

آج انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 46 پیسے کا اضافہ ہوا اسی طرح مقامی کرنسی کی بحالی مسلسل تیسرے دن بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

جمعے سے انٹربینک مارکیٹ میں مجموعی طور پر روپے کی قدر میں میں 1.56 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اس سے پہلے 16 جولائی سے روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار تھا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایسٹر پیریز روئز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں اضافہ کرکے فنڈ کے مشترکہ ساتویں اور آٹھویں جائزے کے لیے درکار آخری پیشگی عمل مکمل کرلیا ہے۔

اپنے بیان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ نے کہا تھا کہ 31 جولائی کو پی ڈی ایل میں اضافہ کرکے پاکستان نے فنڈ کے مشترکہ ساتویں اور آٹھویں جائزے کے لیے درکار آخری پیشگی عمل بھی مکمل کرلیا ہے اور مناسب مالیاتی یقین دہانیوں کی تصدیق ہونے پر قرض دہندہ ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کی آخر میں متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ڈالر 194 روپے کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اور آئی ایم ایف نے 2019 میں 6 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ معاہدے کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پر دستخط کیے تھے، لیکن جب معاہدے کی تعمیل پر آئی ایم ایف نے پاکستان کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تو 1.7 ارب ڈالر (ساتویں اور آٹھویں) قسط کا اجرا اس سال کے شروع میں ہی روک دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024