• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

بولی وڈ خانز کی ہیروئن نہیں بن سکتی، جھانوی کپور

شائع August 2, 2022
جھانوی کپور نے 2018 میں کیریئر کا آغاز کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
جھانوی کپور نے 2018 میں کیریئر کا آغاز کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

فلم ساز بونی کپور اور آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی صاحبزادی اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ وہ بولی وڈ خانز کے ساتھ کام ضرور کرنا چاہتی ہیں مگر وہ ان کی ہیروئن نہیں بن سکتیں۔

جھانوی کپور نے 2018 میں ’دھڑک‘ نامی فلم سے والدہ کی وفات سے چند ماہ بعد اداکاری کا آغاز کیا تھا، سری دیوی فروری 2018 میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک پرتعیش ہوٹل میں نہانے کے دوران باتھ ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی تھیں۔

جھانوری کپور نے 21 برس کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اب تک ان کی پانچ فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں، جس میں سے پانچویں فلم ’گڈ لک جیری‘ کو جولائی کے آخر میں ’ڈزنی پلس ہوٹ اسٹار‘ پر ریلیز کیا گیا تھا۔

مذکورہ فلم کی ریلیز کے بعد حال ہی میں انہوں نے ’نئی دہلی ٹیلی وژن‘ (این ڈی ٹی وی) کو دیے گئے انٹرویو میں بولی وڈ خانز کے ساتھ کام کرنے پر بھی کھل کر بات کی اور انہوں نے تینوں خانز کی تعریفیں کیں۔

جھانوی کپور سے پوچھا گیا کہ وہ بولی وڈ خانز یعنی سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی؟ جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے اقرار میں جواب دیا اور ساتھ ہی کہا کہ ایسا کون سا اداکار ہے جو تینوں خانز کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کرے گا؟

جھانوی کپور نے کہا کہ وہ تینوں خانز کے ساتھ یقینی طور پر کام کرنا پسند کریں گی مگر ان کے خیال میں وہ ان کی ہیروئن نہیں بن سکتیں، ایسا کرنا کچھ عجیب سا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سری دیوی کی بیٹی کی ‘دھڑک’ نے دل دھڑکا دیے

انہوں نے واضح طور پر تینوں خانز کو خود سے دگنی عمر کے اداکار قرار نہیں دیا، تاہم انہوں نے ان کی اور اپنی عمر کے فرق کو دیکھتے ہوئے ہی ان کی ہیروئن بننے کے خیال کو مسترد کیا۔

جھانوی کپور کی عمر 25 برس ہے جب کہ تینوں خانز ان سے عمر میں 27 سے 28 سال زائد العمر ہیں۔

جھانوی کپور کی والدہ سری دیوی کسی نہ کسی طرح تینوں خانز کے ساتھ فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

جھانوی کپور کی پہلی فلم دھڑک 2018 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
جھانوی کپور کی پہلی فلم دھڑک 2018 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

جھانوی کپور نے مزید کہا کہ وہ تینوں خانز سے مل چکی ہیں جو دکھنے میں نوجوان اور کم عمر لگتے ہیں جب کہ ان کا کام اتنا شاندار ہوتا ہے کہ ان کے زائد العمر ہونے کا احساس تک نہیں ہوتا۔

دوران انٹرویو انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کی جوڑی رنبیر کپور اور ورون دھون جیسے اداکاروں کے ساتھ اچھی لگتی ہے۔

جھانوی کپور جلد ہی ورون دھون کے ساتھ ’بون‘ نامی فلم میں بھی دکھائی دیں گی جب کہ جلد ہی ان کی کم از کم دیگر دو فلمیں بھی ریلیز ہوں گی اور انہیں بولی وڈ کی اگلی سپر اسٹار کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024