• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

جسمانی تبدیلیوں پر خواتین خون کے ٹیسٹ کروالیا کریں، نادیہ حسین

شائع August 2, 2022
خون کے چند ٹیسٹس سے بہت ساری باتیں معلوم ہوجاتی ہیں، ماڈل—فوٹو: انسٹاگرام
خون کے چند ٹیسٹس سے بہت ساری باتیں معلوم ہوجاتی ہیں، ماڈل—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ جیسے ہی وہ اپنی جسامت میں تبدیلیاں محسوس کریں تو انہیں فوری طور پر خون کے چند ٹیسٹ کروانے چاہئیے۔

نادیہ حسین نے 2 اگست کو انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے اپنا وزن بڑھتا ہوا محسوس کیا اور خاص طور پر ان کی کمر کے ارد گرد چربی جمع ہونا شروع ہوئی۔

میک اپ آرٹسٹ نے بتایا کہ چربی جمع ہونے کے علاوہ انہیں ورزش کے دوران بھی جلد تھکاوٹ ہو رہی تھی اور مجموعی طور پر انہیں متعدد تبدیلیاں محسوس ہوئیں، جس پر انہوں نے معالج سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔

نادیہ حسین کے مطابق انہوں نے معالج کی ہدایات پر خون کے چند ٹیسٹ کروائے، جن سے معلوم ہوا کہ ان کے تھائیراڈ کے کچھ ہارمونز میں کمی کے علاوہ ان میں آئرن، وٹامن ڈی اور وٹامن بی 12 کی کمی پائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملازمہ سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل ہونے پر نادیہ حسین کی وضاحت

انہوں نے بتایا کہ ان وٹامنز کی کمی کے باعث انسانی جسم کا میٹابولزم متاثر ہوتا ہے، جس سے وزن میں اضافے کے علاوہ تھکاوٹ، چڑچڑے پن اور ڈپریشن جیسی علامات میں اضافہ ہوجاتا ہے اور انسان کا دل کسی کام نہیں لگتا۔

میک اپ آرٹسٹ کے مطابق انہوں نے وٹامنز کی کمی کی تشخیص کے بعد سپلمینٹس اور مذکورہ وٹامنز سے بھرپور غذائیں کھانا شروع کردی ہیں اور اب وہ بہتری محسوس کر رہی ہیں۔

نادیہ حسین کا کہنا تھا وہ باقائدہ سے وٹامنز بڑھانے والی سپلیمنٹس استعمال کرتی آ رہی تھیں مگر کچھ عرصے سے انہیں استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ان میں آئرن اور وٹامنز کی کمی ہوگئی اور ان کے ساتھ مسائل ہونا شروع ہوئے۔

ماڈل نے مداحوں اور خصوصی طور پر خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی جسامت اور طبیعت میں تھوڑی سی تبدیلی کے بعد خون کے چند ٹیسٹ کرواکر اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ خون کے چند ٹیسٹس سے جگر، معدہ، گردوں اور دیگر اندرونی اعضا کی صحت یا خرابی سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہے جب کہ کچھ ہی ٹیسٹس سے دوسری طبی مسائل کی نشاندہی بھی ہو جاتی ہے اور کوئی بڑا مسئلہ بننے سے قبل ہی معاملہ حل ہوجاتا ہے۔

نادیہ حسین نے خواتین مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ خون کے چند ٹیسٹس کروانے کے بعد اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

میک اپ آرٹسٹ و ماڈل کی مذکورہ ویڈیو پر کئی لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تجاویز کو سراہا اور ان کی جانب سے کہی گئی باتوں کو فائدہ مند معلومات قرار دیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

انجنیئر حا مد شفیق Aug 02, 2022 08:22pm
آپکو اپنی جسمانی خدوحال کے پیسے ملتے ہیں اس لئے آپکو اپنے جسم کا خیال کرنا پڑتا ہے باقی حواتین صبح سے شام تک گھر کے کاموں کی وجہ سے ان کے پاس سوچنے کا وقت نہیں ہے

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024